پی ٹی آئی کا سوات میں پاور شو! جلسے کے دوران اسٹیڈیم کا شیڈ گر گیا، کو ن کون زخمی ہوگیا؟ بھگدڑ مچ گئی

سوات (نیوز ڈیسک ) تحریک انصاف کے سوات جلسے میں اسٹیڈیم کا شیڈ گرنے سے18 افراد زخمی ہوگئے۔



اسٹیڈیم کا شیڈ وزیراعظم کے جلسے کے بعد گرا، زخمیوں کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اپوزیشن کے جلسوں کے جواب میں آج سوات میں طاقت کا مظاہرہ کیا، جس میں وزیراعظم عمران خان نے بھی خطاب کیا۔


جلسے کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ وزیراعظم عمران خان جلسے سے خطاب کرچکے تھے کہ جلسہ گاہ میں اسٹیڈیم کا شیڈ گرگیا جلسے کا شیڈ گرنے سے 18 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم نے گراسی گراونڈ میں جلسے سے خطاب کیا اور ملاکنڈ ڈویژن کیلئے صحت کارڈ کا بھی افتتاح کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بڑے ڈاکو 30سال سے ملک کو لوٹ رہے تھے ۔


آصف زرداری اور نوازشریف ایک دوسرے کو کرپٹ کہتے رہے ، نوازشریف پر کیسز آصف زرداری نے بنائے ، آج یہ دونوں مل کر مجھ سے این آر او مانگ رہے ہیں۔


ملک کا پیسہ چوری کرکے مجھ سے این آر او مانگا جا رہا ہے ، جس دن میں نے ان کو این آر او دیا اس دن میری ملک سے سب سے بڑی غداری ہوگی ، کیوں کہ پرویز مشرف کے این آر او کی وجہ سے ہمارا قرضہ 30ہزار ارب پر گیا۔


وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سارے ڈاکو اکٹھے ہوگئے ہیں ، سارے ڈاکوؤں کا نام لیا لیکن ڈیزل کا نہیں لیا، ڈاکو کہتے ہیں ہم پیسہ واپس نہیں کریں گے ، ان میں سے ایک ڈاکو لندن میں بیٹھا ہے ، وہ شخص ڈرامہ کرکے لندن چلا گیا۔


جس پر عدالتوں کو بھی رحم آگیا کیوں کہ یہ ایسے چہرے بناتے ہیں کہ سب کو ترس آجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یکساں نظام تعلیم لارہے ہیں ، جس کی مدد سےغریب آدمی کے بچے بھی ڈاکٹر ، پروفیسر اور بڑے آدمی بن سکیں گے ۔

اس کے علاوہ ہمارے بنائے ہوئے سول پروسیجر ایکٹ کے تحت کیسزکا فیصلہ ایک سال میں ہوگا ، اس وقت عدالتیں زمینوں کے کیسزسے بھری ہوئی ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ صحت کارڈ کی مدد سے ہرخاندان 10 لاکھ روپے تک کسی بھی ہسپتال میں علاج کروا سکے گا ، کیون کہ مجھے علم ہے علاج کروانے کیلئے گھر مقروض ہو جاتے ہیں ۔

ہمارہی حکومت نیاپاکستان ہاؤسنگ منصوبہ پہلی بارمتعارف کروا رہی ہے ، جس سے غریب آدمی اقساط پرگھر لے سکے گا۔

%d bloggers like this: