پی ٹی آئی کی گلگت بلتستان کی عوام سے مریم نواز سے کیا گیا وعدہ پورا کرنیکی درخواست

پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ونگ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک ویڈیو کلپ شئیر کیا گیا ہے، جس میں تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کی عوام سے مریم نواز سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے کی درخواست کی ہے۔

ویڈیو کے مطابق مریم نواز گلگت بلتستان میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خطاب میں شرکت کرنے والے شرکاء سے وعدہ لے رہی ہیں کہ "وہ ان لوگوں کو ہرگز ووٹ نہیں دیں گے جو خواتین کی عزت کرنا نہیں جانتے” جس پر شرکاء ہنزہ سے وعدہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے لوگوں کو ووٹ نہیں دیں گے جو خواتین کی عزت نہیں کرتے۔

قبل ازیں شئیر کی گئی ویڈیو میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خواتین کے بارے میں بولے گئے نازیبا کلمات کے کلپ اٹیچ کیے گئے ہیں، جس کے مطابق عدالت سے مفرور نواز شریف مرحوم محترمہ بے نظیر بھٹو کے بارے میں نازیبا کلمات بولتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ "بے نظیر بھٹو پتا نہیں کہاں سے آئی ہے؟ پاکستان کو تباہ و برباد کر رہی ہے یہ عورت، یہ لوگ انگریزوں کے کتے نہلانے والے ہیں۔

https://www.facebook.com/PTIOfficial/videos/3067123363392665

اسی طرح ن لیگ کے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ "کل کے جلسے میں جس طرح سے خواتین ٹھمکے لگا رہی تھیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کہاں سے آئی ہیں” عابد شیر علی نے شیریں مزاری کے بارے میں کہا تھا کہ "ٹریکٹر ٹرالی بھی یہاں گھوم لے آئی تھی، اس نے مجھے کہا کہ ہاتھ مت لگانا جس پر میں نے اسے کہا تھا کہ تم میں ہاتھ لگانے والا ہے کیا؟”

طلال چودھری نے بھی نجی ٹی وی کے لائیو پروگرام میں پی ٹی آئی کی کنول شوذب کے خلاف انتہائی گھٹیا زبان استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ "جہاں جہاں سے تم ہو کر آئی ہوں میں وہ سب نہیں بتا سکتا” اسی طرح خود میں نواز کے شوہر صفدر اعوان نے فردوس عاشق اعوان کے بارے میں کہا تھا کہ ” اگر فردوس عاشق اعوان کا چہرہ دھلوا دیا جائے تو فردوس خان اندر سے نکلے گا”

The post پی ٹی آئی کی گلگت بلتستان کی عوام سے مریم نواز سے کیا گیا وعدہ پورا کرنیکی درخواست appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: