پی ٹی آئی کے سینیٹ انتخابات کیلئے زیادہ تر نام فائنل،وفاقی وزیر فیصل واڈا بھی شامل؟

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں بتایا کہ تحریک انصاف نے سینیٹ کی زیادہ تر نشستوں پر اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے ہیں۔

فواد چودھری نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد تحریک انصاف کی امیدوار فائنل کی گئی ہیں۔

صوبوں کی بات کی جائے تو سندھ سے تحریک انصاف کے فیصل واؤڈا سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار ہیں جبکہ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر سیف اللہ ابڑو تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان سے عبدالقادر کا نام فائنل کیا گیا ہے جبکہ صوبہ پنجاب سے سیف اللہ نیازی ڈاکٹر زرقا اور بیرسٹر علی ظفر امیدوار ہوں گے۔ جبکہ ان کے علاوہ باقی نشستوں کا اعلان بعد میں ہو گا۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے شبلی فراز، محسن عزیز، دوست محمد، ثانیہ نشتر اور فرزانہ کا نام حتمی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جب کہ ان کے علاوہ باقی نشستوں پر امیدواروں کا اعلان بعد میں ہو گا۔

The post پی ٹی آئی کے سینیٹ انتخابات کیلئے زیادہ تر نام فائنل،وفاقی وزیر فیصل واڈا بھی شامل؟ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: