پی پی امیدوار فرحت اللہ بابر کاغذات نامزدگی فیس ادا نہ کر سکے، چندہ جمع کرنا پڑا

سینیٹ انتخابات 2021، پیپلزپارٹی کے امیدوار فرحت اللہ بابر فیس ادا نہ کر سکے، چندہ جمع کرنا پڑا

سینیٹ انتخابات 2021 میں پیپلزپارٹی کے امیدوار فرحت اللہ بابر خیبرپختونخوا سے پارٹی کے امیدوار ہیں تاہم ان کے کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے ایک دلچسپ صورتحال کا سامنا اس وقت ہوا جب کاغذات نامزدگی کے لیے الیکشن کمیشن کی مقرر کردہ 40 ہزار فیس بھی وہ جمع نہ کرا پائے۔

تفصیلات کے مطابق فرحت اللہ بابر کے پاس صرف 32 ہزار روپے تھے جبکہ فیس40 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ جب یہ صورتحال پیدا ہوئی تو ان کے ساتھ موجود رہنماؤں نے چندہ جمع کر کے رقم پوری کی جس کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

سب سے کم چندہ دینے والوں میں پی پی کے یاور نصیر نے50 روپے چندہ دیا جبکہ خیبرپختونخوا پی پی کے صدر ہمایوں خان نے سب سے زیادہ پیسے دیئے تاہم انہوں نے کتنی رقم چندے میں دی اس بارے میں نہیں بتایا گیا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق ایوان بالا کی 52 نشستوں پر ووٹنگ 3 مارچ کو ہوگئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان کے بعد سیاسی جماعتوں نے سینیٹ الیکشن کے لئے اپنے امیدواروں کے نام فائنل کئے اور انہیں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی۔

خیبر پختونخوا سے جےیو آئی کی نعیمہ کشور اور عطاالرحمان نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے، پی ٹی آئی کےحمیدالحق بھی آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں شامل ہوئے، اےاین پی کی جانب سے ہدایت اللہ نے بھی کاغذات جمع کرائے ، جب کہ نجیب اللہ خلیل نے آزاد حیثیت سےجنرل نشست پرکاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

The post پی پی امیدوار فرحت اللہ بابر کاغذات نامزدگی فیس ادا نہ کر سکے، چندہ جمع کرنا پڑا appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: