پی ڈی ایم جلسہ عمران خان،فوجی لیڈرشپ کے خلاف نفرت پر مبنی تھا،کامران خان

پی ڈی ایم جلسہ عمران خان،فوجی لیڈرشپ کے خلاف نفرت پر مبنی تھا،کامران خان

پی ڈی ایم جلسہ عمران خان،فوجی لیڈرشپ کے خلاف نفرت پر مبنی تھا،کامران خان

سینئر تجزیہ کار اور اینکر پرسن کامران خان کا گزشتہ روز تمام اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کےگوجرانوالہ میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کل گوجرانوالہ میں اپوزیشن حکومت مخالف شو ہوا، 60 سے 65 ہزار لوگ گھروں سے نکلے، نواز شریف، مریم نواز اور بلاول بھٹو نے یہ تاثر دیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چار اور مسلم لیگ ن کے تین ادوار میں پاکستان میں دودھ کی نہریں بہتی تھی، جنہیں عمران خان نے سکھا دیا ہے۔

کامران خان کا کہنا تھا کہ کل کے جلسے میں عمران خان اور فوجی لیڈرشپ کے ساتھ ایسا بغض اور کینہ نظر آیا کہ نواز شریف جنہوں نے زندگی بھر آصف علی زرداری کو چور، لٹیرا اور دھوکے باز اور بے نظیر کو غدار اور بدترین بتایا تھا جن پر کرپشن کے مقدمات بھی بنائے، انہیں آج اپنے انتقام کی آگ بجھانے کے لئے محترم بنا بیٹھے ہیں، مریم نواز نے کل پانامہ کو سازش کہا مگر جان بوجھ کر اس قصیدے کا ذکر نہیں کیا جو آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے نیب کی تحقیقات میں پڑھا تھا۔

سینئر تجزیہ کار کا عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام یہ نہ بھولیں کہ اب بھی چند ماہ پہلے بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری میاں صاحبان کے لیے نفرت کی علامت تھے، کبھی قاتل اعظم اور کبھی کچھ، پاکستانی عوام معصوم سہی لیکن اتنی بھی معصوم نہیں کہ آپ نیب کی سپریم کورٹ کی تردید کو سینہ ٹھوک کر بیان کریں اور یہ ذکر تک نہ کریں کہ سپریم کورٹ کے ہی  جج صاحبان کرپٹ اور بے ایمان ڈیکلیئر کر کے سیاست سے تا حال فارغ کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہی آصف علی زرداری اور ان کی پروردہ اومنی گروپ کے خلاف منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس اور دیگر کیسز کے خلاف جی آئی ٹی بنوائیں، جس کے نتیجے میں آصف علی زرداری پر 6 ریفرنسز دائر ہوئے، 2008 سے لے کر 2018 کے دس سال کے عرصے کے دوران شریف خاندان کے بینک بیلنس اور اثاثوں میں ہزار گنا اضافہ ہوا، تمام خاندان بشمول خواتین کے بینک اکاؤنٹس میں ڈالرز کی بارش ہوئی،ان جلسے جلوسوں کے پیچھے انہیں اربوں ڈالرز کی کرپشن کے کیسز ہیں۔

کامران خان کا کہنا تھا کہ یہ وہی گوند ہے جس نے ان ازلی دشمنوں کو عین اس وقت عمران خان اور فوج کے خلاف جوڑ دیا، جب خطے میں تنہائی اور معاشی تباہی سے دوچار پاکستان پر بھارت حملہ آور ہے، میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کل عمران خان اور فوج مخالف اجتماع سے 24 گھنٹے قبل وزیرستان اور بلوچستان میں پاک فوج پر بدترین دہشت گردانہ حملے محض اتفاق تھے یا مشترکہ انتقام؟

The post پی ڈی ایم جلسہ عمران خان،فوجی لیڈرشپ کے خلاف نفرت پر مبنی تھا،کامران خان appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: