پی ڈی ایم جلسہ: مسلم لیگ ن کے کارکنان اور پیپلز پارٹی کی جیالیوں میں جھگڑا

پی ڈی ایم جلسہ: مسلم لیگ ن کے کارکنان اور پیپلز پارٹی کی جیالیوں میں جھگڑا

پاکستان پیپلز پارٹی کی میزبانی میں کراچی میں باغ جناح میں پی ڈی ایم کے جلسے سے قبل ہی مسلم لیگ ن کے کارکنان اور پیپلزپارٹی کی جیالیاں آپس میں جھگڑ پڑیں، جبکہ کارکنان معاملے کو حل کروانے کے لیے کوششیں کرتے نظر آئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تحت حکومت مخالف چلائی گئی تحریک کے کراچی میں ہونے والے دوسرے جلسے سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی جیالیاں جگہ خالی رہ جانے کے باعث آپس میں ہی لڑ پڑیں اور ایک دوسرے پر جملے کستی رہیں۔

مرد کارکن خواتین کیلئے مختص کی گئی جگہ میں گھس گئے۔

دوسری جانب مزار قائد کے مرکزی گیٹ پر مسلم لیگ ن کے کارکنان میں موبائل کو لے کر جھگڑا ہو گیا، مزار قائد کے مرکزی گیٹ پر داخلے کے دوران ایک کارکن اپنے موبائل سے ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک اسے دھکا لگا اور اس کا موبائل نیچے گر گیا جس پر گیٹ پر ہی کارکنان نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کر دی۔ بعد ازاں ن لیگ کے کارکنان نے مداخلت کرکے دونوں افراد میں صلح کروادی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مزار قائد پر حاضری کے دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے مزار قائد کا تقدس پامال کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کے بعد سیاسی نعرے لگوائے۔

The post پی ڈی ایم جلسہ: مسلم لیگ ن کے کارکنان اور پیپلز پارٹی کی جیالیوں میں جھگڑا appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: