پی ڈی ایم والوں کیلئے کڑا امتحان محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات نے آج شہر میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی سے ستائے کراچی کے شہریوں کے لئے خوشخبری ہے کہ محکمہ موسمیاتنے اتوار کے روز شہر میں ہلکی بارش کی پیش گوئی ہے، جس کے بعد موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں مضبوط ہوا کا کم دبائو موجود ہے، اور یہ دبائومغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھنے کے بعد ڈیپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے، ڈپریشن کے زیر اثر سندھ کے اضلاع تھرپارکر، میرپورخاص، بدین، ٹھٹہ، عمرکوٹ اور حیدرآباد میں گرد آلود

ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ڈپریشن کے اثرات تیز ہوائوں اور بادلوں کی صورت میں نظر آئیں گے، جو شہر میں ہلکی بارش کا سبب بن سکتے ہیں، جب کہ ڈپریشن بننے کی صورت میں سمندر میں طغیانی کی کیفیت ہوسکتی ہے، اس لئے ماہی گیر زیادہ گہرے سمندر میں نہ جائیں۔یاد رہے کہ پی ڈی ایم کراچی میں آج پاور شو کا مظاہرہ کریگی۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: