پی ڈی ایم کا جلسہ اپوزیشن اورگوجرانوالہ انتظامیہ میںمعاملات طے

گوجرانوالہ(این این آئی) پی ڈی ایم اور ضلعی انتظامیہ میں کل جمعہ کو ہونے والے جلسے کے معاملات طے پاگئے، ضلعی انتظامیہ نے 16 اکتوبر کو جناح اسٹیڈیم میں جلسہ کے انعقاد کی اجازت دے دی ،جلسہ کے حوالے سے اجازت مشروط طور پر دی گئی ہے ،معاہدے کے مطابق تمام راستے کھولنے، کنٹینرز ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تمام گرفتار افراد کو رہا کر نے کا فیصلہ کیا گیا ،ڈپٹی کمشنر کے مطابق جلسہ جناح اسٹیڈیم میں ہوگا، ضلعی انتظامیہ کو کوئی اعتراض نہیں ۔ معاہدے کے مطابق کوئی چھاپہ مار کارروائی نہیں کی

جائے گی اور پی ڈی ایم جی ٹی روڈ بند نہیں کرے گی۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: