پی ڈی ایم کا پشاور جلسہ نہیں ہوگا، ضلعی انتظامیہ، جلسہ تو ہوگا: پی ڈی ایم نمائندہ

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے پی ڈی ایم کے صوبائی رہنماؤں کو خط لکھا ہے جس میں کرونا کی موجودہ صورت حال میں  پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے معذرت کی گئی ہے۔

خط کے مطابق شہر میں کرونا کی صورتحال تشویش ناک ہے اور کرونا کیسز کی شرح 13 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب میڈیا کوآرڈینیٹر پی ڈی ایم عبدالجلیل جان کے حوالے بتایا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پابندی کسی صورت برداشت نہیں، 22 نومبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ ہر صورت ہوگا۔

%d bloggers like this: