پی ڈی ایم کے جلسے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے جوابی وار

پی ڈی ایم کے جلسے نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے جوابی وار

پی ڈی ایم کے جلسے نے دھوم مچادی، جلسے کی ناکامی کی باتیں کرنے والی حکمراں جماعت پی ٹی آئی کو بھی چین سے سونے نہ دیا، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نہ صرف رات بھر جاگے بلکہ لمحہ بہ لمحہ سوشل میڈیا پر سرگرم نظر آئے اور تنقید کرتے رہے۔

مراد سعید نے لکھا تو یہیں ہار گیا ہے میرے بزدل دشمن،مجھ اکیلے کے مقابل تیرا لشکر نکلا

سینیٹر شبلی فراز نے بھی طنز کردیا کہ جس کی بہار یہ ہو اسکی خزاں نہ پوچھ غالب

فیاض الحسن بھی تنقید کرنا نہ بھولے لکھا گیارہ جماعتوں کی مکس اچار پارٹی کے جلسے کی تازہ ترین تصاویر،ساری چور پارٹیاں مل کر بھی جناح سٹیڈیم نہیں بھر سکیں۔۔!!! انہیں شرم سے ڈوب مر جانا چاہیے ۔۔ گیڈروں کا گروہ مل کر ایک شیر کو گھیرنے چلا ہے۔!!!

چہودری فواد حسین نے تو لکھا کہ watching cricket highlights ہیش ٹیگ بیچاری اپوزیشن بھی لگایا۔۔

فیصل جاوید لکھتے ہیں تھوڑے بہت لوگ جو آئے وہ بتیاں دیکھنے آئے تھے ان کی بوتھیاں دیکھنے نہیں – جیسے ہی ان کے خطابات شروع ہوئے – لوگ واپس چلے گئے – لوگوں کو ویک اینڈ منانا تھا، انہیں ان کی تقریروں سے کوئی لگاؤ نہیں – عوام نے ان کو مسترد کردیا – تین سال بعد دوبارہ کوشش کرنا – ویسے بہت ہی فلاپ شو تھا

شہریار آفریدی نے بھی خوب بھڑاس نکالی کہ گیارہ جماعتوں کا ناکام احتجاج رہا پاکستانی انکا اصل چہرہ پہچانتے ہیں۔۔

عثمان ڈار نے ٹوئٹ کیا کہ خواجہ آصف نے جلسہ کے دوران وزیراعظم عمران خان کے خلاف جو گھٹیا اور بیہودہ زبان استعمال کی وہ انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے, خواجہ آصف کی ضمیر فروشی اور غیرت کا جنازہ قوم اقامہ کی شکل میں دیکھ چکی ہے,اور ایسی ہی زبان درازی کی وجہ سے موصوف پہلے بھی منہ کالا کروا چکے ہیں!

The post پی ڈی ایم کے جلسے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے جوابی وار appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: