چار دن کی چاندنی پھر اندھیری رات چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کو کام کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی وی تعیناتی کیس میں نعیم بخاری کو کام کرنے سے روک دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کی تعیناتی کیخلاف درخواستپر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے تحت اس عہدے کا اشتہاردیاگیا؟،چیئرمین پی ٹی وی کیس میں زائدعمرسے متعلق رعایت دی؟آپ نے سمری بھیجتے ہوئے سپریم کورٹ کافیصلہ نہیں پڑھاتھا؟ وزارت اطلاعات نے عطاالحق قاسمی کیس میں جوغلطیاں تھیں وہی کیں،عدالت نے کہاکہ عمرکی حدمیں نرمی کاجوازنہیں دیا،بغیرفیصلہ پڑھے

سمری بھجوادی۔اسلام آبادہائیکورٹ نے حکومت کوتعیناتی پر نظرثانی کا حکم دیدیا،عدالت نے آئندہ سماعت تک نعیم بخاری کو بطورچیئرمین پی ٹی وی کام کرنے سے روک دیا۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: