چنائی ٹیسٹ میں بدترین پچ تیار کی گئی، انگلش فاسٹ باؤلر

انگلینڈ کے فاسٹ باولرجوفر اآرچر کا کہنا ہے کہ اپنے کیریئر کے دوران ٹیسٹ میچ کے آخری روز میں نے ایسے بدترین پچ نہیں دیکھی جیسی چنئی ٹیسٹ کے پانچویں روز تھی۔

ایک برطانوی اخبار میں لکھے گئے کالم میں برطانوی بالر نے انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چنائی میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں فتخ سے متعلق اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ہم پرامید تھے کہ پانچویں روز ہم بھارت کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے مگر ہم بھارتی بیٹنگ لائن کو اتنی جلدی قابو کرلیں گے ہمیں یہ امید نہیں تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں بھارت میں آئی پی ایل کھیل چکا ہوں میں جانتا ہوں بھارت کی زیادہ تر پچز واضح طور پر خراب ہوتی ہیں، ایک ٹیسٹ میچ کے دوران پچ تبدیل کرنے سے اندازہ ہوجاتا ہے کہ ہمارے پاس کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چنائی ٹیسٹ کے آخری روز جس وکٹ پر کرکٹ کھیلی گئی ایسی خراب پچ میں نے اپنے کیریئر میں کبھی نہیں دیکھی، نارنجی رنگ کی کھردری کٹی پھٹی پچ باؤلنگ کیلئے بہت ہی مددگار رہی۔

یاد رہے کہ چنائی میں بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلئے گئے پانچویں روز بھارت کو بدترین شکست کا سامناکرنا پڑا اور صرف سیشنز میں بھارت کے 9 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔

انگلینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 420 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پوری بھارتی ٹیم 192 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور انگلینڈ نے سیریز میں 0-1 کی برتری قائم کرلی ہے۔

The post چنائی ٹیسٹ میں بدترین پچ تیار کی گئی، انگلش فاسٹ باؤلر appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: