چور ڈاکو کو چھوڑ کر مسائل کا حل نکالیں۔۔!! مُقتدر حلقوں کی جانب سے عمران خان کو کیا پیغام دے دیا گیا؟ سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد علی دُرانی کی جو شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے اس کے پیچھے حکومت نہیں بلکہ مُقتدر ادارے ہیں، کچھ دن پہلے بھی شہباز شریف کی جیل میں کسی سے ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں جیل کے سپریڈنٹ اور ڈپٹی سپریڈنٹ کو باہر نکال دیا گیا تھا ۔



تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ سیاسی بندے کی کوئی طاقت نہیں ہوتی ، ق لیگ یا پھر ایم کیو ایم اگر آج حکومت کو چھوڑ دیں تو حکومت ختم ہوجائے گی، اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے عمران خان پر واضح کر دیا گیا ہے کہ بند گلی کی طرف مت جائیں، چور ڈاکو کو چھوڑیں اور بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں ۔


عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ محمد علی دُرانی کی جو شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے اس کے پیچھے حکومت نہیں بلکہ مُقتدر ادارے ہیں، کچھ دن پہلے بھی شہباز شریف کی جیل میں کسی سے ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں جیل کے سپریڈنٹ اور ڈپٹی سپریڈنٹ کو باہر نکال دیا گیا تھا ۔






%d bloggers like this: