
وزیراعلی عثمان بزدار نے چولستان جیپ ریلی کے کچے ٹریک پر تیز رفتار ڈرائیونگ کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلی عثمان بزدار جیپ ریلی میں شرکت کیلئے چولستان میں موجود ہیں، اور آج وہ ریلی کے کچے ٹریک پر ان ایکشن نظر آئے۔
چولستان ڈیزاٹ ریلی 2021: وزیراعلیٰ پنجاب @UsmanAKBuzdar نے ٹریک پر گاڑی چلائی۔ ریلی کے شرکاء کا خوشگوار حیرت کا اظہار
"چولستان ڈیزاٹ ریلی نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کا ایک بڑا ایونٹ بن چکا ہے۔ آئندہ اس ریلی میں انٹرنیشنل ڈرائیورز کو بھی مدعو کیاجائے گا۔" وزیراعلی پنجاب pic.twitter.com/oOPn1MQ9VO— PTI (@PTIofficial) February 14, 2021
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عثمان بزدار نے کچے ٹریک پر اتنی تیز رفتاری سے گاڑی چلائی کہ ان کے پروٹوکول کی گاڑیاں بھی انہیں پکڑ نہ پائیں اور پیچھے رہ گئیں۔
جیپ ریلی کے شرکاء نے وزیراعلی عثمان بزدار کا یہ منفر انداز اور ڈرائیونگ کی کمال مہارت پر انہیں خوب داد دی۔
The post چولستان جیپ ریلی: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ڈرائیونگ کے جلوے appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.