چین میں ٹیکنالوجی کے شیئرز میں گرواٹ،علی بابا جیسی بڑی کمپنیاں متاثر ہوں گی

بیجنگ : چین میں حکام کی طرف سے ٹیکنالوجی کی بڑی بڑی کمپنیوں کے خلاف مجوزہ کاروائیوں پر بازار حصص میں چینی ٹیکنالوجی کے شیئرز میں دوسرے دن بھی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق خیال ہے کہ چین کی طرف سے آئی ٹی کی صنعت میں نئے مجوزہ ضوابط سے چین میں علی بابا جیسی بڑی کمپنیاں متاثر ہوں گی۔

امریکا اور یورپی یونین میں ٹیکنالوجی کی بین الاقوامی کمپنیوں کی بے پناہ طاقت اور ان کے کاروباری معاملات پر پہلے ہی نظر ثانی جاری ہے۔

چینی حکومت کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کی ترقی کے لیے قانونی اصلاحات ناگزیر ہیں۔

%d bloggers like this: