ڈالر سستا ہو کرساڑھے3 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا

کراچی، انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر70 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد اس کی قیمت165 روپے ہو گئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر ساڑھے3 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔

اس سے قبل 16جون2020 کو ڈالر 164روپے87 پیسے پر ٹریڈ ہوا تھا، 26 اگست سے آج تک ڈالر کی قیمت میں 3روپے43 پیسے سستا ہوا ہے۔

اچھی خبر یہ کہ ڈالر کی قیمت کم ہونے سے پاکستانی قرضوں کے حجم میں 350 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں سیاسی صورتحال کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 105.44 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے اختتام پرحصص مارکیٹ میں 105.44 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اور انڈیکس 40676.92 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران کاروبار میں 0.26 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی اور 26 کروڑ 84 لاکھ 23 ہزار 355 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

The post ڈالر سستا ہو کرساڑھے3 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: