ڈالر کی قیمت میں کمی ، برطانوی پائونڈ اور یورو کی قیمت بھی واضح ہو گئی

کراچی (این این آئی)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی اور انٹر بینک میں ڈالر 3پیسے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے سستا ہوگیا۔فوریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز سوموار کو انٹر بینک میںامریکی ڈالر کی قیمت خرید160.40روپے سے گھٹ کر 160.37روپے اور قیمت فروخت160.45روپے سے گھٹ کر160.43روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے 160.40روپے سے گھٹ کر160.30روپے اور قیمت فروخت5پیسے کی کمی سے160.70روپے سے گھٹ کر160.65روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید193روپے سے بڑھ

کر 194روپے اور قیمت فروخت195روپے سے بڑھ کر 196روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈٖ کی قیمت خرید50پیسے کی کمی سے214.50روپے سے کم ہوکر 214روپے اور قیمت فروخت216روپے مستحکم رہی۔‎

Leave a Reply

%d bloggers like this: