ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ، اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ، اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ، اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ، اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی 38 ہزار کی نفسیاتی حد بحال

گزشتہ کاروباری ہفتہ کے مقابلے میں رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ڈالر کو روپے کے مقابلے میں تنزلی کا سامنا کرنا پڑا، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر گھٹ کر ایک 167 روپے سے بھی نیچے آگئی۔رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 39 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ڈالر 166 روپے 87 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

دوسری جانب انٹر بینک کی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر گر گئی اور ڈالر اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70 پیسے سستا ہو گیا، قدر میں کمی کے بعد کاروبار کے اختتام پر ڈالر 167روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس میں 613.54 پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ ایک ہی روز دیکھنے میں آیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد 38 ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی۔

ملک بھر میں گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصہ سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے تاہم اس دوران صرف دو روز کی مندی نے ڈیرے ڈالے جبکہ گزشتہ ہفتے اُتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا، اس کے باوجود مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل برقرار رہا۔

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ، اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران پہلے ہی دو گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں 178.29 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جس کا تسلسل آگے جا کر دیکھنے کو ملا، دوپہر بارہ بجے تک انڈیکس 398.02 پوائنٹس بڑھ گیا تھا اس موقع پر 100 انڈیکس کی 38 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔

تاہم کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 613.54 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 38 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہونے کے بعد 38221.16 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

The post ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ، اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: