ڈاکٹر فیصل سلطان نے کرونا ویکسین کیوں لگوائی؟ وجہ بتادی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کرونا وائرس کی ویکسین کیوں لگوائی؟ وجہ سامنے آگئی

کچھ روز قبل ڈاکٹر فیصل سلطان نے کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی تو سوشل میڈیا پر چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں کہ ڈاکٹر فیصل سلطان حکومتی نمائندے ہیں انہوں نے کرونا ویکسین کیوں لگوائی؟ اس پر ڈاکٹر فیصل سلطان کا ردعمل سامنے آگیا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کرونا ویکسین بطور ڈاکٹر اور طبی عملہ لگوائی۔ ڈاکٹر فیصل سلطان جو شوکت خانم ہسپتال کے سابق سی ای او رہے ہیں، اسد عمر کے ساتھ ساتھ وہ بھی کرونا وبا کے خلاف پیش پیش رہے، طبی عملہ کو کرونا ویکسی نیشن کا عمل بھی انکی زیرنگرانی جاری ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پمز ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین سائنو فارم کی پہلی ڈوز بطور ڈاکٹر لگوا لی ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ مجھ سے سوال پوچھا جاتا تھا کہ آپ طبی عملے کو تو ویکسین لگوارہے ہیں، آپ خود کیوں نہیں لگوارہے ؟ آپ بھی تو ڈاکٹر ہیں

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ مارچ کے پہلے ہفتے میں آسٹرازینیکا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان آنا شروع ہو جائے گی جبکہ جون سے پہلے ہمارے پاس کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی 17 ملین خوراکیں پہنچ جائیں گی۔

پمز ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ جنرل ہیلتھ ورکرز ویکسینیشن کے لئے آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاہم 60 سال سے زائد عمر کے افراد کرونا ویکسنیشن کے لیے خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین سے ملنے والی سائنو فارم ویکسین کا لائسنس 60 سال کے شہریوں تک تھا، جبکہ یہ ویکسین 90 فیصد تک مؤثر اور محفوظ ہے، ہمیں اب بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے، ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیے کہ کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کے بعد احتیاطی تدابیر چھوڑ دی جائیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ کرونا سے بچاؤ کی ویکسین سے متعلق کھیلنے والی افواہوں سے لوگ تذبذب کا شکار ہیں، افواہوں پر کان دھرنے کی بجائے کرونا کی جو ویکسین دستیاب ہو وہ لگوا لینی چاہیے جبکہ آسانی سے ویکسین سینٹرز میں بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

The post ڈاکٹر فیصل سلطان نے کرونا ویکسین کیوں لگوائی؟ وجہ بتادی appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: