ڈسکہ میں ووٹ چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا جانے والا شخص لیگی رہنما نکلا؟

ڈسکہ میں ووٹ چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا جانے والا شخص لیگی رہنما نکلا؟

ڈسکہ میں ووٹ چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا جانے والا شخص لیگی رہنما نکلا؟

این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے بعد اس کے نتائج کے حوالے سے بہت چہ مگوئیاں چل رہی ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اس ضمنی انتخاب میں ووٹ چوری کا دعویٰ کیا اور اس کی ویڈیو بھی سامنے لانے کا دعویٰ کر دیا، مگر جب وہ ویڈیو سامنے آئی تو وہ شخص خود پی پی 52 سے مسلم لیگ (ن) کا ایم پی اے کا امیدوار نکلا۔

مریم نواز نے گزشتہ روز رات 9 بجے ایک ٹوئٹ کیا جس میں دعویٰ کیا کہ وہ رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ننگی دھاندلی کی باقاعدہ ویڈیو سامنے لانے والی ہیں۔

ڈسکہ میں ووٹ چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا جانے والا شخص لیگی رہنما نکلا؟

اس کے بعد  ٹوئٹ میں انہوں نے ویڈیو شیئر کی جس میں پی ٹی آئی کے لوگوں نے ایک شخص کو ووٹوں سے بھرے تھیلے کے ساتھ پکڑا ہے اور اسے لے کر جا رہے ہیں اس ویڈیو سے متعلق بھی مریم نواز نے کہا کہ اس شخص سے ملنے والے تھیلے کی سیل ٹوٹی ہوئی تھی۔

ڈسکہ میں ووٹ چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا جانے والا شخص لیگی رہنما نکلا؟

مریم نواز نے پولیس پر بھی الزام لگایا کہ پنجاب پولیس بھی اس ووٹ چوری میں برابر کی شریک ہے۔

اس ٹوئٹ کو سینئر صحافی حامد میر نے باقاعدہ بیانیہ بنا کر پیش کیا اور خود کہا کہ جسے چور کہا جا رہا ہے اس کے چہرے پر نہ کوئی خوف اور نہ ہی ندامت ہے بلکہ وہ ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ خراماں خراماں چلا جا رہا ہے۔

ڈسکہ میں ووٹ چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا جانے والا شخص لیگی رہنما نکلا؟

وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد اس ویڈیو کی حقیقت سامنے لے آئے ہیں انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں ثابت کر دیا کہ ویڈیو میں ووٹ چوری کرتے پکڑا جانے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ لیگی رہنما چودھری عادل بخش چٹھہ ہیں۔

چودھری عادل بخش چٹھہ پی پی52 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر ایم پی اے کے امیدوار رہ چکے ہیں۔

اس سارے منظر نامے پر ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ مریم نواز نے پہلے کہا کہ وہ دھاندلی والی ویڈیو ڈالنے والی ہیں جب وہ ویڈیو ڈالی تو یہ انہیں کا اپنا ایم پی اے نکلا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد اپنے واٹس ایپ صحافی سے ٹوئٹ میں اسے چور کہلوایا، دھاندلی کا بیانیہ بنایا، جب جھوٹ پکڑا گیا تو حامد میر سے ٹوئیٹ ڈیلیٹ کروادیا۔

ارسلان خالد نے مریم نواز اور حامد میر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہے مریم نواز کے جھوٹ کی حقیقت اور حامد میر کی صحافت کی گراوٹ۔

The post ڈسکہ میں ووٹ چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا جانے والا شخص لیگی رہنما نکلا؟ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: