کئی دہائیوں تک کراچی پر راج کرنیوالے الطاف حسین کی صفائی کرنیکی ویڈیووائرل

الطاف حسین جس کے اشارے پر پورا کراچی بند ہوجاتا ہے، جن پر سینکڑوں افراد کے قتل کا الزام ہے اور دعوٰی کیا جاتا رہا ہے کہ ان کے ایک اشارے پر خون کی ندیاں بہہ جاتی تھیں ۔ آج کل لندن میں کسمپرسی کی زندگی گزاررہے ہیں۔

کراچی کی سیاست پر راج کرنے والے متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین مالی مشکلات کا شکار ہیں ، ان کی جائیدادیں سیل ہوگئی ہیں ، وہ پائی پائی کےمحتاج ہوگئے ہیں۔گزشتہ ماہ برطانوی عدالت نے بانی ايم کيو ايم الطاف حسین سے منسوب 6 جائيداديں منجمد کرنے کا حکم دے ديا۔ لندن میں منجمد کی گئیں جائیدادوں میں بانی متحدہ کا گھر اور انٹرنيشنل سيکریٹريٹ بھی شامل ہیں، جن کی عدالتی حکم کے مطابق فی الحال خرید و فروخت نہیں ہوسکے

گزشتہ روز الطاف حسین کی گھر کا کام کرتے ہوئے ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے ۔اگرچہ یہ ویڈیو چند مماہ پرانی ہے اور کسی نے توجہ نہ دی لیکن گزشتہ روز یہ ویڈیو سوشل میدیا پر وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ الطاف حسین اپنے گھر کی صفائی کر رہے ہیں ۔وہ خود ہی گھر کا فرش دھو رہے ہیں اور پھر کام کرتے کرتے گھر کے صحن میں ہی کرسی پر بیٹھے سو گئے۔

ویڈیو میں الطاف حسین کو نیند کے دوران زور زور سے خراٹے لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایم کیو ایم بانی کے نائب مصطفیٰ عزیزآبادی نے ایم کیو ایم لندن کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے الطاف حسین کا ایک ہاتھ سے تحریر کیا گیا خط جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کارکنوں سے فنڈز کی درخواست کی اور دعوی کیا ہے کہ ان کی مالی حالت مزید خراب ہوگئی ہے۔الطاف حسین کے خط میں دعوی کیا گیا ہے کہ وہ 22 اگست 2016 کے واقعے کے بعد سے شدید مالی دباؤ میں آگئے ہیں اور ان کیلئے یوٹیلٹی بلز بھرنا بھی ممکن نہیں رہا ہے۔ اس لیے کارکن ان کی مالی مدد کریں۔

The post کئی دہائیوں تک کراچی پر راج کرنیوالے الطاف حسین کی صفائی کرنیکی ویڈیووائرل appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: