کار ریس کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری،کےپی حکومت کا موٹر سپورٹس ارینا بنانے کا فیصلہ

کار ریس کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری،پاکستان میں موٹر سپورٹس ارینا بنانے کی تیاری

کار ریس کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری،پاکستان میں موٹر سپورٹس ارینا بنانے کی تیاری

خیبر پختونخوا کے محکمہ کھیل و سیاحت کے مطابق صوبائی حکومت نوشہرہ میں خشگی کے مقام پر موٹر سپورٹس ارینا بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ حکومتی سطح پر بنایا جانے والا پاکستان کا پہلا ریسنگ ٹریک ہو گا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو محکمہ کھیل و سیاحت نے منصوبے سے متعلق تفصیلات اور ماڈل پیش کر دیا ہے جس کے مطابق یہ ریسنگ ٹریک 1175 کنال اراضی پر بنایا جائے گا اور اس پر 100 ملین روپے لاگت آئے گی۔

کار ریس کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری،پاکستان میں موٹر سپورٹس ارینا بنانے کی تیاری

وزیر اعلیٰ محمود خان نے بریفنگ کے بعد اس منصوبے کو سراہا اور اس کی منظوری دی۔ انہوں نے اسپورٹس ارینا کی تعمیر کو صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی ضروری قرار دیا۔ انہوں نے اس پلان کی کامیابی سے تکمیل کے لیے ایک قابلِ عمل منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا۔ یہ منصوبہ کھیل کے ساتھ ساتھ ریسرز کے لیے بھی زبردست ہوگا۔ حکومت اس شعبے میں سرمایہ کاری سے ریونیو کا بڑا حصہ حاصل کر سکتی ہے۔

کار ریس کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری،پاکستان میں موٹر سپورٹس ارینا بنانے کی تیاری

یاد رہے کہ ہمارے ملک میں دو ریسنگ ٹریکس ہیں لیکن وہ نجی ملکیت میں ہیں۔ ملک میں پچھلے چند سالوں میں کار ریسنگ کے شوقین افراد کی تعداد بڑھی ہے۔ لیکن ریسنگ ٹریکس کی عدم موجودگی کی وجہ سے ریسرز اس کھیل کا لطف اٹھانے کے لیے مناسب سہولیات حاصل نہیں کر سکے۔

وزیراعلیٰ کو پیش کردہ ماڈل اور منصوبے کی تفصیلات کے مطابق اس منصوبے میں ایک ڈریگ ریس ٹریک، پریکٹس ٹریکس، آف روڈ ٹریک سرکٹس اور اسفالٹ ٹریک سرکٹس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ارینا میں ورکشاپس، گیراجز، پٹرول پمپس ،سروس اسٹیشنز، شاپنگ مالز اور فوڈ کورٹ بھی بنائے جائیں گے۔ موٹر سپورٹس ارینا میں تماشائیوں کے لیے ویونگ ٹیرسز کے ساتھ ٹاورز بھی ہوں گے۔ ارینا پویلین میں 3ہزار افراد کی گنجائش ہوگی۔

کیونکہ موٹر سپورٹس دنیا بھر میں مقبول کھیل ہے، اس کھیل کو مقامی سطح پر حکومتی سرپرستی ملنے سے اس کھیل کے شوقین افراد کے لیے جہاں مواقع پیدا ہوں گے وہیں یہ شعبہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی بھی پاکستان کی جانب توجہ مبذول کرا کے ملکی زرمبادلہ بنانے کیلئے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

کار ریس کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری،پاکستان میں موٹر سپورٹس ارینا بنانے کی تیاری

The post کار ریس کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری،کےپی حکومت کا موٹر سپورٹس ارینا بنانے کا فیصلہ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: