کراچی،دن دیہاڑے ڈکیتی، ڈاکو سابق اولمپئن اصلاح الدین سے نقدی اور کار لے گئے

 

سابق اولمپئن اصلاح الدین گزشتہ روز اپنے دوست اور سابق اولپمئن احمد عالم کی والدہ کے جنازے میں شرکت کےلیے گلستان جوہر بلاک 16 پہنچے جیسے ہی کار روکی 3 مسلح ملزمان گاڑی میں گھس گئے اور ان سے نقدی چھین کر انہیں گاڑی کی پچھلی سیٹ پر لٹا دیا۔ کافی دیر تک مختلف علاقوں میں ساتھ لیے پھرتے رہے بعد ازاں انہیں گاڑی سے اتار کر خود فرار ہو گئے۔

اصلاح الدین نے میڈیا کو بتایا کہ تینوں ملزمان مسلح تھے اور وہ انہیں گاڑی کی پچھلی سیٹ پر لٹانے کے بعد ان سے گاڑی کے ٹریکر سے متعلق پوچھتے رہے مگر انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں نہیں جانتے۔ اس دوران تینوں ملزمان سندھی اور اردو زبان میں گفتگو کر رہے تھے۔

سابق اولمپئن نے کہا کہ وہ احمد عالم کی والدہ کے جنازے میں شرکت کے لیے پہنچے تھے کہ ملزم کار میں گھس گئے اور اسلحے کے زور پر ان سے 15 ہزار روپے چھینے اور اس کے بعد کار کی پچھلی سیٹ پر لٹا دیا، ایک گھٹنے تک کار گھماتے رہے اور ان سے پوچھتے رہے کہ گاڑی کا ٹریکر کہاں ہے مگر انہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد ملزمان نے انہیں سچل تھانے کے علاقے اسکیم نمبر33 الاظہر گارڈن کے قریب اتارا اور کار لے کر فرار ہو گئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پیشہ ور کار لفٹر تھے جو ٹریکر سے متعلق پوچھتے رہے اور اسی لیے اصلاح الدین کو اپنے ساتھ رکھا وہ جاتے ہوئے ان کا موبائل فون اپنے ساتھ نہیں لے کر گئے کیونکہ اس کی مدد سے وہ پکڑ میں آ سکتے تھے مگر اب بھی شہر میں ناکہ بندی کر دی ہے وہ زیادہ دور نہیں جا سکیں گے۔

ایس گلشن اقبال نے بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ گلستان جوہر میں درج کیا گیا ہے اور جلد ہی ملزمان پولیس کی پکڑ میں ہوں گے۔

The post کراچی،دن دیہاڑے ڈکیتی، ڈاکو سابق اولمپئن اصلاح الدین سے نقدی اور کار لے گئے appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: