کراچی، نوجوان کو اسلحے کے زور پر اپنا جوتا چٹانے والے بااثر ملزمان گرفتار

کچھ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک شخص نو عمر لڑکے کو اسلحے کے زور پر اپنا جوتا چاٹنے کا حکم دیتا ہے اور یہ لڑکا ڈر کے مارے اپنی جان بچانے کے لیے ایسا کرتا ہے. یہ واقعہ کراچی کے علاقے بہادر آباد میں پیش آیا متاثرہ نوعمر لڑکے فہد نے نیوٹاؤن تھانے میں درخواست جمع کرائی جس پر پولیس نے ملزمان منہاج اور اس کے ساتھی عمران کو گرفتار کرلیا.

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی خبروں کے مطابق ملزمان بااثر ہیں اور پولیس بھی اس وجہ سے ان کے خلاف کارروائی سے گریزاں تھی. پولیس کے مطابق اس سے قبل ملزمان منہاج اور عمران کی ایسی تصاویر بھی سامنے آئی تھیں جن میں وہ خودکار ہتھیاراٹھائے ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر عام ہونے کے بعد ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کے حکم پر ایس ایچ او نیوٹاؤن نے ملزمان کو گرفتار کیا۔

The post کراچی، نوجوان کو اسلحے کے زور پر اپنا جوتا چٹانے والے بااثر ملزمان گرفتار appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: