کراچی سے داعش کیلئے فنڈنگ کرنے والا این ای ڈی یونیورسٹی کا طالبعلم گرفتار

کراچی سے داعش کیلئے فنڈنگ کرنے والا این ای ڈی یونیورسٹی کا طالبعلم گرفتار

کراچی سے داعش کیلئے فنڈنگ کرنے والا این ای ڈی یونیورسٹی کا طالبعلم گرفتار

کراچی سے شدت پسند تنظیم داعش کیلئے فنڈنگ کا انکشاف سامنے آگیا، جس کے تحت این ای یونیورسٹی کا طالبعلم گرفتار کرلیا گیا، ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے فارنزک رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کرلیا  ہے۔

ملزم عمر بن خالد کے قبضے سے 2 موبائل فونز لیکر فارنزک کیلئے بھیجے گئے تو ڈیجیٹل فارنزک رپورٹ میں ملزم اور اسکے ساتھیوں کیخلاف شواہد مل گئے جس پر ملزم کے ساتھی جنید، ضیا اور اویس کو بھی مقدمے میں نامزد کرلیا گیا،عمر بن خالد کو گزشتہ ماہ طارق روڈ سے حراست میں لیا گیا اور ملزم کیخلاف ثبوت نہ ہونے پر اسے ذاتی مچلکے پررہا کردیا گیا تھا۔

ملزمان شام اور پاکستان میں موجود داعش کے دہشتگردوں اور ان کی فیملیز سے رابطے میں تھے اور مختلف ذرائع سے داعش کی فنڈنگ کرتے تھے،اس فنڈنگ کو شام اور ممکنہ طور پر پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال کیا جارہا تھا۔

دوسری جانب عمر کی بازیابی کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ داخلہ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، ایس ایس پی سی ٹی ڈی، ایس ایس پی سی آئی اے، ایس ایچ او فیروز آباد و دیگر کو نوٹس جاری کردیئے،جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم عمر کی بازیابی کے لیے والدہ طیبہ خالد کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ محمد عمر کو پی ای سی ایچ ایس سے 17 دسمبر کو اٹھایا گیا۔ پولیس موبائل کی فوٹیج کیمروں میں محفوظ ہے۔ عمر کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔

عدالت نے موقف سننے کے بعد محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز، ایس ایس پی سی ٹی ڈی، ایس ایس پی سی آئی اے، ایس ایچ او فیروز آباد و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

The post کراچی سے داعش کیلئے فنڈنگ کرنے والا این ای ڈی یونیورسٹی کا طالبعلم گرفتار appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: