کراچی : موبائل فون پر فحش مواد بھیجنے والے کو پولیس نے گرفتار کر لیا

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں ناظم آباد کے رہائشی شخص نے پولیس کو درخواست دی کے ایک نامعلوم نمبر سے اس کی اہلیہ کو مسلسل تنگ کیا جا رہا ہے۔ درخواستگزار نے اس شخص کو خود بھی منع کیا ہے مگر وہ باز نہیں آ رہا۔

درخواستگزار نے پولیس کو بتایا کہ اس نامعلوم نمبر سے اس کی اہلیہ کو فحش مواد بھی بھیجا جا رہا ہے.

شہری کی تحریری درخواست کے بعد سائٹ ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم معراج کو گرفتار کر لیا جو کہ نارتھ کراچی کے علاقے کا رہائشی ہے۔ملزم معراج نے گرفتاری کے بعد درخواستگزار اور پولیس سے معافی مانگ لی اورآئندہ یہ جرم نہ کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

پولیس کے مطابق شہری کی درخواست پر فوری مقدمہ درج نہیں کیا تھا لہٰذا ملزم کو وارننگ دے کر رہا کر دیا جائے گا۔

The post کراچی : موبائل فون پر فحش مواد بھیجنے والے کو پولیس نے گرفتار کر لیا appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: