کراچی واقعہ کی رپورٹ کو عوام کے سامنے لائیں۔۔۔(ن) لیگ نے آرمی چیف سے بڑا مطالبہ کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن نے کراچی واقعہ سے متعلق رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔سابق وزیراعظم اور لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو عدالت میں کھڑا کیا جا سکتا ہے تو رپورٹ کو بھی پبلک کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو حقیقت



سے آگاہ ہونا چاہئیے ورنی ابہام رہ جائے گی۔مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےکہا کہ مجھ پر بدعنوانی کا نہیں ، اختیارات سے تجاوز کا الزام ہے۔کیس کی سماعت براہ راست دکھانے کی درخواست کی ہے۔براہ راست کیس کی سماعت دکھانے پر خرچ اٹھائیں گے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کل ایک انکوائری رپورٹ کا خلاصہ آیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کچھ افسران جذبات میں آ گئے اور آئی جی کو جبری لاپتہ کیا گیا، ہم بھی اپنے کیس میں کہیں گے کہ جذبات میں آ گئے تھےہم بھی جذبات میں آ گئے اور تیزی سے بجلی کے منصوبے لگائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی واقعہ کی تفتیش کو پبلک کیا جائے تاکہ عوام کو پتہ چلے کہ ہوا کیا ہے۔کراچی واقعہ کے حقائق کاعوام کو علم ہونا چاہئے۔دوسری جانب آئی جی سندھ کیس اور قائداعظم مزار بے حرمتی کیس پر آرمی چیف کی جانب سے کروائی گئی انکوائری کی رپورٹ آنے کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) تقسیم ہو گئی۔میڈیا ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے ترجمان میاں افتخار حسین نے انکوائری رپورٹ کو جمہوری قوتوں کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم نے انکوائری رپورٹ منظر پر لانے کا مطالبہ کیا تھا جو کہ پورا ہوا، خوشی ہے کہ انکوائری کی رپورٹ جلد منطر عام پر آ گئی ہے۔ واقعے کے ذمہ داران کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ پر کئی اتحادیوں کو تحفظات ہیں جن پر پی ڈی ایم اجلاس میں مشاورت کی جائے گی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کراچی واقعے کی انکوائری رپورٹ مسترد کردی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ رپورٹ میں صرف جونیئرز کو قربانی کا بکرا بنایا گیا، جبکہ اصل ذمہ داروں کو بچایا گیا ہے۔







%d bloggers like this: