کراچی والوں کو گرین بس کی سہولت کب تک ملےگی؟اسد عمر نے خوشخبری سنا دی

کراچی والوں کو گرین بس کی سہولت کب تک ملےگی؟اسد عمر نے خوشخبری سنا دی

کراچی والوں کیلئے خوشخبری،اگست تک گرین لائن بس آجائیں گی،اسد عمر

شہرقائد کے باسیوں کیلئے اچھی خبر، وفاقی وزیر اسد عمر نے خوشخبری سنادی، کہا کراچی میں جولائی، اگست میں گرین لائن بس سروس متعارف کروادی جائے گی،گورنر ہاؤس کراچی میں 52 فائر ٹینڈرز کے ایم سی کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی،جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر اسد عمر، علی زیدی اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے بھی شرکت کی۔

اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرین لائن کے لیے پروٹو ٹائپ بس جلد تیار ہو جائے گی،وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کو اس کا حق نہیں ملا، تاہم وفاق ذمے داری ادا کر رہا ہے،کراچی کے لیے فائر ٹینڈرز اہم ضرورت ہے، کے ایم سی کے پاس ملازمین کو تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں ہیں،حالات اس وقت بہتر ہوں گے جب اس شہر کو اون کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے شہرِ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں پیش رفت جاری ہے،اورنگی نالے اور گجر نالے کی ڈیزائننگ کر لی گئی ہے، کراچی پورٹ سے فریٹ کوریڈور کے لیے کنسلٹنٹ کام کر رہا ہے

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا وفاقی حکومت کے تعاون سے کراچی کو فائرٹینڈر دیے گئے ہیں، کے ایم سی کو نظر اندازکیا گیا۔ کچرا اٹھانے کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ بری طرح ناکام رہا۔

سابق میئر کراچی وسیم اختر نے پھر اختیارات نہ ہونے کا شکوہ کرتےکہا کہ کے ایم سی کے پاس نئی گاڑیوں کے ڈیزل کے پیسے بھی نہیں کراچی کی آبادی گنجان ہے، گلیاں چھوٹی ہیں ،فائرٹینڈر نہیں پہنچ سکتے۔

The post کراچی والوں کو گرین بس کی سہولت کب تک ملےگی؟اسد عمر نے خوشخبری سنا دی appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: