کراچی والو تم بڑے خوش قسمت ہو ۔۔۔۔۔!!! شنیر اکرم نے شہر قائد کے لوگوں کو خوش قسمت کیوں قرار دے دیا ؟ آپ بھی جانیے

لاہور(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کراچی کے لوگوں کو بتا دیا کہ وہ خوش قسمت کیوں ہیں۔کراچی کے ساحل پر موجود گندگی کے خلاف سوشل میڈیا پر اپنی آواز بُلند کرنے والی سابق کرکٹر کی اہلیہ شنیرا اکرم



نے سوشل میڈیا سائٹس انسٹاگرام پر کراچی کے سی ویو کی ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی ہے،شنیرا کی طرف سے سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویر میں کراچی کا ساحل صاف سُتھرا اور خوبصورت دِکھائی دے رہا ہے۔وسیم اکرم کی اہلیہ نے کراچی والوں کو اُن کی خوش قسمتی کا احساس دلاتے ہوئے لکھا کہ ’ہم نہیں جانتے کہ ہم کس قدر خوش قسمت ہیں کیونکہ ہمارے پاس سمندر ہے۔‘واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شنیرا مارننگ کے لیے اپنے شوہر وسیم اکرم کے ہمراہ سی ویو گئی تھیں جہاں اُنہیں شدید افسردگی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ کراچی کے ساحل پر بےتحاشہ کچرا موجود تھا۔کراچی کے ساحل پر گندگی دیکھنے کے بعد شنیرا نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کی تھی جبکہ تصویر میں ساحل پر موجود کچرہ اور گندگی بھی واضح طور پر دکھائی دے رہی تھی۔خیال رہے کہ کراچی میں بے تحاشا گندگی پھیل گئی ہے جگہ جگہ کوڑے کے ڈسیر نظر آتی ہیں ،بالخصوص سمندر کے کنارے جو لوگ سیروتفریح کی غرض سے آتے ہیں وہ اپنا سارا کوڑا وہیں پھینک کر جاتے ہیں جسے کوئی صاف نہیں کرتا ۔سمند کے کنارے اب اتنا کوڑا کرکٹ پھیل گیا ہے کہ آپ اس کے کنارے پر بیٹھنا تو دور پاس بھی نہیں جا سکتے ،اس گندگی کی وجہ سے اس قدر بو پھیل گئی ہے کہ وہاں سے گزرنا بھی مشک ہو گیا ہے۔باقی لوگوں کی طرح ایک دن کرکٹر وسیم اکرم بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ سمند پر گئے مگر انہیں وہاں جا کر بہت مایوسی ہوئی۔انہوں نے ایک ویڈیو شئیر کی اوسندھ حکومت سے صفائی کروانے کی اپیل کی۔







%d bloggers like this: