کراچی پورٹ پر کھڑے بحری جہاز میں خوفناک آگ لگ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی پورٹ پر کھڑے بحری جہاز میں آگ لگ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بحری جہاز میں حادثہ اس وقت پیش جب درآمد اجناس کی آف لوڈنگ کی جارہی تھی ۔ نجی ٹی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ کراچی پورٹ پر کھڑے بحری جہاز میںاچانک آگ بھڑک اٹھی ، پورٹ اسٹار نامی بحری جہاز کراچی پورٹ پر برتھ نمبر11پر لنگرانداز ہے۔خوش قسمتی سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ، امدادی ٹیموں  نے پہنچ کر آگ بجھانا شروع کر دی ہے جبکہ وہاں موجود تمام مزدوروں کو پیچھے ہٹا دیا گیا ہے

۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: