کراچی پولیس نے کیپٹن(ر)صفدر کے خلاف مزار قائد بے حرمتی کیس جھوٹا قرار دے دیا

کراچی پولیس نے کیپٹن(ر)صفدر کے خلاف مزار قائد بے حرمتی کیس جھوٹا قرار دے دیا

 کراچی پولیس نے کیپٹن(ر)صفدر کے خلاف مزار قائد بے حرمتی کیس جھوٹا قرار دے دیا

کراچی کی مقامی عدالت میں مزار قائد بے حرمتی کیس کی سماعت ہوئی۔ جہاں پولیس نے تفتیش کے بعد مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مزار قائد کی بے حرمتی کا کیس جھوٹا قرار دے دیا۔ پولیس نے استغاثہ کے اعتراضات دور کرکے حتمی چالان جمع کرادیا اور مقدمے سے املاک کو نقصان پہنچانے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزامات خارج کردیئے۔

محکمہ پراسیکیوشن نے پولیس چالان سے اتفاق کرتے ہوئے چالان کو بی کلاس کر دیا، چالان کے مطابق مریم نواز کی مزار قائد حاضری کے وقت مزار عام شہریوں کے لئے بند تھا، مزار قائد کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی مدعی مقدمہ موجود نہیں ہے، کال ڈیٹا ریکارڈ کے مطابق مدعی مقدمہ واقعہ کے وقت مزار قائد پر موجود نہیں تھا۔

استغاثہ نے الگ سے نوٹ لکھا ہے اور اس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ مزار قائد سیفٹی اینڈ مینٹیننس آرڈیننس ہمارے دائرے اختیار میں نہیں آتا، اگر ایس ایچ او چاہے تو مزار قائد آرڈیننس کے لئے براہ راست کیس داخل کیا جا سکتا ہے۔

The post کراچی پولیس نے کیپٹن(ر)صفدر کے خلاف مزار قائد بے حرمتی کیس جھوٹا قرار دے دیا appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: