کراچی کی طرح لاہور کو بھی مختلف اضلاع میں تقسیم کرنے کا منصوبہ سامنے آ گیا

کراچی کی طرح لاہور کو بھی مختلف اضلاع میں تقسیم کرنے کا منصوبہ سامنے آ گیا

کراچی کی طرح لاہور کو بھی مختلف اضلاع میں تقسیم کرنے کا منصوبہ سامنے آ گیا

بہتر انتظامی سہولیات فراہم کرنے کے لیے لاہور کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی تجویز

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے رہائشیوں کو بہتر انتظامی سہولیات فراہم کرنے کے لئے لاہور کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، لاہور کو انتظامی بنیادوں پر تقسیم کرنے کے منصوبے کی تفصیلات کمشنر آفس کو موصول ہوگئی ہیں، جن پر جلد حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

کمشنر آفس کو موصول ہونے والے منصوبے کی تفصیلات کے مطابق سینئر بیوروکریٹس نے گزشتہ ایک سال میں منصوبے پر کام کیا ہے، لاہور کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا منصوبہ تمام اتھارٹیز کے بہتر طریقے سے کام کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، جو جلد وزیر اعلی پنجاب کو پیش کیا جائے گا جبکہ اس کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان سے لی جائے گی۔

چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے اس ضمن میں بورڈ آف ریونیو کے سینئر ممبر کی زیر صدارت ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے، جو وسائل کے بہتر استعمال کے حوالے سے ورکنگ پیپر تیار کرے گی، لاہور کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا مقصد لاہور میں بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب میں لا اینڈ آرڈر کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی صورتحال بہتر کرنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کی 5تحصیلوں میں اضافہ کرتے ہوئے فیروزوالا کو چھٹی تحصیل بنانے کی تجویز زیر غور ہے، جس کی منظوری کے بعد لاہور کے دونوں اضلاع کی تین، تین تحصیلیں ہوں گی۔

The post کراچی کی طرح لاہور کو بھی مختلف اضلاع میں تقسیم کرنے کا منصوبہ سامنے آ گیا appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: