کراچی کے مسائل کا حل صرف پی ایس پی کے پاس ہے،سید مصطفی کمال

کراچی کے مسائل کا حل صرف پی ایس پی کے پاس ہے،سید مصطفی کمال

کراچی کے مسائل کا حل صرف پی ایس پی کے پاس ہے،سید مصطفی کمال

میری سیاسی ساکھ میرا سچ، قابلیت اور تجربہ ہے۔ کراچی پی ایس پی کی طرف دیکھ رہا ہے کیونکہ اہلیانِ کراچی جان چکے ہیں کہ کراچی کے مسائل کا حل صرف پی ایس پی کے ہی پاس ہے۔پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال کی میڈیا سے گفتگو

انہوں نے کہا افسوس ہے کہ کراچی پر حکمرانی کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں نے کراچی کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، سب نے مسائل کو نظر انداز کیا ہے، کراچی سے ووٹ تو لیا گیا لیکن کسی نے کوئی کارکردگی نہیں دیکھائی، عوام سیاست دانوں اور اداروں سے ناامید ہورہے ہیں جو ملک کے لیے خطرناک ہے۔

انہوں نے نے مزید کہا ہم پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی کو مایوسی کے اندھیرے سے نکال کر امید کا روشن شہر بنانا چاہتے ہیں اور یہ کام ہمارے علاؤہ کوئی کر بھی نہیں سکتا۔ اسی لیے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایس پی کراچی کے چپے چپے سے واقف ہے۔ کامیابی اور ناکامی اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے۔ اب تک ہماری تیاری مکمل ہے اور جیت ہمارا مقدر ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے این اے 249 کے ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کو کسی سی اتحاد کی ضرورت نہیں ہم صرف حلقے کی عوام سے اتحاد کرینگے، جن لوگوں نے الیکشن جیتے وہ کراچی کی آواز نہیں بن سکے، اب لوگوں کو ہماری ضرورت ہے ہم انکا سہارا بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کراچی کا مقدمہ بھرپور لڑے گی۔

The post کراچی کے مسائل کا حل صرف پی ایس پی کے پاس ہے،سید مصطفی کمال appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.