کراچی :4ٹک ٹاکرز کے قتل میں اہم پیش رفت،خاتون ٹک ٹاکر گرفتار

کراچی میں 4ٹک ٹاکرز کے قتل میں اہم پیش رفت،خاتون ٹک ٹاکر گرفتار

کراچی میں انکل سریا اسپتال کے قریب ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں قتل ہونے والے چار ٹک ٹاکرز کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،قتل کے معاملے پر پولیس نے ایک اور خاتون ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا،پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمہ سویرا پاک کالونی کے قریب کی رہائشی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ واردات سے قبل سویرا کی مسکان سے لڑائی ہوئی تھی اور سویرا نے ہی فون کر کے ملزم رحمان کو بلایا تھا، فائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم رحمان تاحال مفرور ہے۔

2 فروری کومسکان ٹک ٹاکر کوتین دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا،قتل ہونے والی ٹک ٹاکر مسکان اور سویرا کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا، ٹک ٹاک اسٹار مسکان قاتل رحمان کی دوست تھی۔

مسکان سے جھگڑے کے بعد رحمان نے سویرا نامی ٹک ٹاکر سے دوستی کرکے ویڈیو بنائی جسے دیکھنے پر مسکان سویرا کے گھر پہنچ گئی۔ دونوں خواتین کے درمیان وہاں جھگڑا ہوا،جس کی شکایت سویر ا نے ملزم رحمان کو کی،جس کے بعد ملزم رحمان نےمسکان اور اس کے دیگر تین ساتھیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ مقتولین میں سے تین خود بھی جرائم پیشہ افرا تھے، جبکہ مقتولہ مسکان کا تعلق بھی مبینہ طور پر منشیات فروشوں سے نکلا تھا،مقتولہ مسکان کی ملزم رحمان افغانی کے ہمراہ کئی ویڈیوز سامنے آئیں،پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔

The post کراچی :4ٹک ٹاکرز کے قتل میں اہم پیش رفت،خاتون ٹک ٹاکر گرفتار appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: