کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ، تعلیمی اداروں کی مزید بندش کے حوالے سے پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ

لاہور( این این آئی )صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے ملک میں جاری کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر کہا ہے کہ حکومت تعلیمی ادارے کی بندش کو بڑھا سکتی ہے۔قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ میں اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کو آن لائن کرنے کے افتتاح کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے مراد راس نے کہا کہ اساتذہ کی ریٹائرمنٹ آن لائن ہونے سے لاکھوں روپے رشوت نہیں دینا پڑے گی اور اساتذہ گھر بیٹھے بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی پینشن وصول کر سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشیش ہے کہ پنشن کا چیک بھی اساتذہ کو آن

لائن ہی جاری ہوں۔میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر مراد راس کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز کی صورتحال تشویشناک ہونے کی وجہ سے سکول مزید بند کرنے کی طرف جا سکتے ہیں۔مراد راس نے کہا کہ نجی سکولوں کی آن لائن رجسٹریشن سے ایک ماہ میں 31 ہزار سکولوں رجسٹرڈ ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی سکولوں کا آرڈننس تیار ہے جو کیبنٹ کی منظوری کے بعد لاگو کر دیا جائے گا۔انہوںنے بتایا کہ اڑھائی سالوں میں انصاف سکولز اکیڈمی، اساتذہ کی آن لائن ٹریننگ، ای سی ای رومز کیلئے لائبریری بک سمیت دیگر منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: