کرونا کے باوجود ایف بی آر نے پہلی سہ ماہی میں ایک کھرب سے زائد ریونیو اکٹھاکرلیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 2020 کی پہلی سہ ماہی میں ایک کھرب سے زائد ریونیو اکٹھا کر لیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ریوینیو حصول کی مد میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق ایف بی آر نے پہلی سہ ماہی میں 1004 ارب روپے کا نیٹ ریونیو حاصل کیا ہے جبکہ مقرر کردہ ہدف 970 ارب روپے تھا اس طرح 34 ارب روپے ہدف سے زائد حاصل کر لیے گئے ہیں۔

مالی سال 2020 کی پہلی سہ ماہی میں انکم ٹیکس کی مد میں 358 ارب روپے حاصل ہوئے، سیلز ٹیکس سے حاصل کردہ ریونیو426 ارب، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 56 ارب اور کسٹمز ڈیوٹی 164 ارب رہا۔

سہ ماہی کا کل گراس ریوینیو 1052 ارب روپے ہے۔ ریکارڈ حاصل ہونے والے ریوینیو کے باوجود رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 48 ارب روپے کے ریفنڈز جاری ہوئے ہیں جبکہ پچھلے سال جاری کردہ ریفنڈز 26.5 ارب روپے کے تھے۔ ریفنڈز میں اضافے کی بدولت معاشی سرگرمیوں میں بہتری آئی ہے۔

کورونا وبا کے باعث معیشت کی سست روی اور حکومت کے فنانس ایکٹ 2020 میں ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی مد میں خاطر خواہ ٹیکس ریلیف دینے کے باوجود ایف بی آر نے قابل تحسین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جو کہ ٹیکس گزاروں کا حکومت کے ریوینیو اقدامات پر اعتماد کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

گزشتہ سال ستمبر میں 3.9 ارب روپے کی سمگل شدہ اشیا کی ضبطگی عمل میں لائی گئی جس میں اس سال 56 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سمگل شدہ اشیا جن کی مالیت 14.38 ارب روپے ہے ضبط کی گئی ہیں جبکہ پچھلے سال پہلی سہ ماہی میں 8.4ارب روپے مالیت کی اشیا ضبط ہوئی تھی۔

وزیر اعظم کے احکامات کے مطابق ٹرانزٹ ٹریڈ سہولتی پورٹل بھی فعال کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز نے تمام قانون نافد کرنے والے اداروں جن میں پولیس، فرنٹیر فورس، رینجرز اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ساتھ اشتراک کو مضبوط بناتے ہوئے سمگل شدہ اشیاء کی نقل و حرکت اور ذخیر ہ کی جگہوں پر آپریشنز تیز کر دیا ہے۔

The post کرونا کے باوجود ایف بی آر نے پہلی سہ ماہی میں ایک کھرب سے زائد ریونیو اکٹھاکرلیا appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: