کرکٹ کی تاریخ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے لیکن لٹل ماسٹر حنیف محمد کا عالمی ریکارڈ 63 سال بعد بھی برقرار

کراچی (این این آئی)لٹل ماسٹر حنیف محمد کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی سب سے طویل اننگز کو 63 سال بیت گئے، آج بھی ان کی اننگز ریکارڈ بک کا حصہ ہے۔لٹل ماسٹر حنیف محمد نے یہ کارنامہ 23 جنوری 1958 کو ویسٹ انڈیز کیخلاف بارباڈوس میں 337 رنز کی اننگز کھیل کر انجام دیا تھا۔حنیف محمد نے اس اننگز کے لیے970 منٹ وکٹ پر رکے رہے جو آج بھی ریکارڈ بک کا حصہ ہے۔حنیف محمد کی یہ اننگز دنیا کی آٹھویں بڑی انفرادی ٹیسٹ اننگز بھی ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف بارباڈوس ٹیسٹ میں حنیف محمد کی یہ اننگز اس

لیے بھی یاد گار ہے کہ انھوں نے 473 رنز کے خسارے میں فالو آن کا شکار ہونے کے باوجود اپنی ریکارڈ ساز پرفارمنس سے پاکستان کو یقینی شکست سے بچالیا۔ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں اولین ٹرپل سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی حنیف محمد کے پاس ہے۔ انہوں نے 337 رنز کا انفرادی اسکور بنایا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان لٹل ماسٹر حنیف محمد طویل علالت کے بعد 11 اگست 2016 کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین سیریز کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق بطور مہمان خصوصی پی سی بی ڈیجیٹل پر میچ رویوز اور اینالسز پیش کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین 2 ٹیسٹ اور3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز چھبیس جنوری سے ہوگا۔دونوں ٹیموں کے مابین سال 2007 کے بعد پاکستانی سرزمین پر کھیلی جانے والی یہ پہلی سیریز ہے، پی سی بی نے سیریز کی وسیع ڈیجیٹل کوریج کی منصوبہ بندی کررکھی ہے اور اسی تناظر میں انضمام الحق بھی ڈیجٹل کوریج پلان کا حصہ ہیں۔یہ پی سی بی کی اس حکمت عملی کے عین مطابق ہے کہ جس کے تحت پی سی بی شائقین کرکٹ کو ان کی دلچسپی اور خواہشات کے مطابق کھیل سے متعلق مواد فراہم کرنا چاہتا ہے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: