کسانوں سے یکجہتی کیلئے گایا گیا جواد احمد کا گیت بھارت میں مقبول

کسانوں سے یکجہتی کیلئے گایا گیا جواد احمد کا گیت بھارت میں مقبول

پاکستان پاپ گلوکار جواد احمد نے حال ہی میں کسانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک گانا "کسانا” ریلیز کیا تھا جسے پڑوسی ملک بھارت میں خوب پزیرائی مل رہی ہے۔

اس گانے کو ریلیز کرنے پر بھارتی کسانوں کی جانب سے جواد احمد کا شکریہ بھی ادا کیا جارہا ہے اور بھارت میں جاری کسانوں کے حکومت مخالف مظاہروں میں اس گانے کو مسلسل چلایا بھی جارہا ہے۔

تین منٹ کے اس گانے کو جواد احمد نے دسمبر 2020 میں ریلیز کیا تھا، گانے کو یوٹیوب پراب تک 35 ہزار سے زائد بار دیکھا اور سنا جاچکا ہے، گانے میں کسانوں کی خدمات اور معاشرے میں ان کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

گانا ریلیز کرتے ہوئے جواد احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسے شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ کوئی بھی شخص چاہے وزیراعظم، صدر ہو یا مزدور سب وہی کھاتے ہیں جو آپ اگاتے ہیں، اگر آپ اناج اگانا بند کردیں تو سب بھوک سے مرجائیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ یہ سب لوگ ملازم ہیں اور آپ مہیا کرنے والے، او کسان جاگو اور جیو، دنیا بھر کے کسانوں کے نام کیلئے میرا ٹریبیوٹ۔

جواد احمد نےاس گانے کو بھارتی کسانوں کے نام کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے "کسانا” بھارت میں جاری کسانوں کے حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک سے متاثر ہوکر تیار کیا ہے، اس وقت دنیا بھر میں موجود کسانوں کیلئے آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔

The post کسانوں سے یکجہتی کیلئے گایا گیا جواد احمد کا گیت بھارت میں مقبول appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: