کسی مائی کے لال میں دم ہے تو حکومت گرا کے دکھائے ۔۔۔ حکومت کا اپوزیشن کو کھلا چیلنج، بڑا اعلان کر دیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک ) وزیر ریلوے شیخ رشید کا نے کہا ہے کہ ہم کہیں نہیں جارہے اور ہم پکے 5 سال کیلئے آئے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 31 دسمبر سے پہلے جھاڑو پھرے گی، کوئی کہہ رہا ہے ہم دسمبر میں جارہے ہیں اور کوئی جنوری کا کہہ رہا ہے، بھائی جان



ہم کہیں نہیں جارہے، ہم پکے 5 سال کیلئے آئے ہیں۔وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان کرپٹ لیڈر کے خلاف جہاد کر رہا ہے، 31 دسمبر سے پہلے میم سے شین کے 8 سے 15 آدمی نکلیں گے، 8 سے 15 آدمی اپوزیشن کو چھوڑ جائیں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلے نواز شریف بے نظیر کو سکیورٹی رسک کہتے تھے، آصف زرداری بہت پروفیشنل ہیں، انہیں معلوم ہے جیل، ہسپتال اور گھر کب جانا ہے، بلاول کل لاہور آئے شوق سے آئے، وہ سندھ سے حکومت ختم نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے عالمی سازش ہو رہی ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہبازشریف نیب تحویل میں آج کل بڑی خفیہ ملاقاتیں کر رہے ہیں، شہبازشریف کے کاروبار کا ابھی فرانزک ہونا ہے، وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، اور عدالت میں ڈرامے بازی کرتے ہیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کو معلوم ہے کہ شہبازشریف نیب تحویل میں ہیں، لیکن نیب تحویل میں وہ بڑی خفیہ ملاقاتیں کررہے ہیں۔نیب کو شہبازشریف کی کرپشن کا ایک اور ریفرنس موصول ہوا ہے۔ نیب انکوائری میں رمضان شوگر ملز اور العربیہ شوگر ملز کے 10 سالہ ریکارڈ کا معائنہ کیا گیا ہے۔ معائنے میں حیران کن انکشافات ہوئے ہیں۔ رمضان شوگر ملز اور العربیہ شوگر ملز کے کم آمدنی والے ملازمین کے ناموں پر بھی بےنامی اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں۔شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز شریف سے 18 سوال پوچھے تھے لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا۔ آج کل تو شہبازشریف نیب کی تحویل میں مکمل فارغ ہیں۔ اس لیے 3 سوالوں کے جواب دے دیں کہ کیا آپ مسرور انور اور شعیب قمر کو نہیں جانتے؟ یہ دونوں نیب کی حراست میں ہیں۔ 25 ہزار روپے کے ملازم ہیں، جبکہ ان کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی۔ اسی طرح آپ خادم اعلیٰ تھے تو آپ کو ہر چیز کا علم ہوتا تھا لیکن کیا کاروبار کا علم نہیں تھا؟ آپ کے پاس کوئی ذرائع آمدن نہیں لیکن آپ نے لندن کے4 فلیٹس کیسے لیے؟ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نیب تحویل میں آج کل بڑی خفیہ ملاقاتیں کر رہے ہیں، شہبازشریف کے کاروبار کا ابھی فرانزک ہونا ہے، وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، اور عدالت میں ڈرامے بازی کرتے ہیں۔







%d bloggers like this: