کل کے دشمن آج کے دوست،پیپلز پارٹی کے بینرز پر، نواز، مریم، شہباز کی تصاویر

کل کے دشمن آج کے دوست،پیپلز پارٹی کے بینرز پر، نواز، مریم، شہباز کی تصاویر

کل کے دشمن آج کے دوست،پیپلز پارٹی کے بینرز پر، نواز، مریم، شہباز کی تصاویر

پی ڈی ایم جلسے کے تحت جہاں ملک کی گیارہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کیخلاف متحد ہوئیں، اور دشمن بھی دوست بن گئے، وہیں ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن جو ماضی میں ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کرتی رہیں،ایک دوسرے کیخلاف زہر اگلتی رہیں، ایک دوسرے کی حکومت گرانے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگاتی رہیں، آج دونوں جماعتیں پھول برسارہی ہیں۔

دونوں کا ایسا گٹھ جوڑ ہوگیا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں لیگی کارکنان کا والہانہ استقبال کیا، منفرد انداز اپناتے ہوئے پیپلز پارٹی کے بینرز پر آصف زرداری، بلاول بھٹو اور بے نظیر بھٹوکی تصاویر نہیں بلکہ میاں نواز شریف، مریم نواز اور شہباز شریف کی تصاویر لگی ہوئی ہیں۔

جبکہ اگر ماضی میں دیکھا جائے تو دونوں جماعتیں ایک دوسرے کو کرپٹ، چور، غدار کہتی رہی ہیں۔ آصف زرداری نوازشریف پر بھارت کے ساتھ گریٹر پنجاب بنانے کاالزام لگاچکے ہیں جبکہ نوازشریف بے نظیر کو غدار، سیکیورٹی رسک کہتے رہے۔

شہباز شریف کی تصویر بھی پیپلزپارٹی کے پرچم کے ساتھ لگی ہے، انہوں نے پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین کے حوالے سے کہ اتھا کہ اگر میں نے آصف زرداری کو لاہور اور لاڑکانہ کی سڑکوں پر نہ گھسیٹا ، الٹا نہ لٹکایا تو میرا نام شہباز شریف نہیں۔

اتنا ہی نہیں مریم نواز الیکشن سے قبل "زرداری عمران بھائی بھائی” کے نعرے لگواچکی ہیں اور اپنے سپورٹرز کو کہتی رہی ہیں کہ اگر یہ ووٹ مانگنے آئیں تو کہنا کہ زرداری عمران بھائی بھائی۔

اس سے قبل بھی دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے دشمن کے روپ میں اپنا اقتدار بچانے یا اقتدار پانے کی دوڑ میں پیش پیش رہی ہیں، اب یہ اتحاد کیا رنگ لائے گا عوام کو بس اسی بات کا انتظار ہے۔

The post کل کے دشمن آج کے دوست،پیپلز پارٹی کے بینرز پر، نواز، مریم، شہباز کی تصاویر appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: