’’کل 2 بچے تقریر کر رہے تھے ان میں سے ایک ’ نانی ‘ بن چکی ہے جو میرے لیے۔۔۔‘‘ عمران خان نے مریم نواز کو کہیں کا نہ چھوڑا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے مریم نواز کو نانی قرار دے دیا۔اسلام آباد میں ٹائیگرفورس کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ کل رات گوجرانوالہ میں سرکس ہوئی۔آج سے گیارہ سال پہلے کہہ دیا تھا کہ ایک سرکس ہوگی۔جب چوروں کی چوری پر ہاتھ پڑے گا تو یہ سب کٹھے ہو جائیں



گے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ جن دو بچوں نے تقریر کی اس پر بات نہیں کروں گا۔ان دونوں بچوں نے آج تک ایک گھنٹہ کام نہیں کیا۔انسان جب تک محنت نہیں کرتا لیڈر نہیں بن سکتا اور یہ دونوں بچے ہیں۔ان میں سے ایک نانی ہو گئی ہے لیکن میرے لیے بچی ہے۔یہ دونوں اپنے باپوں کی کرپشن کی کمائی پر پلے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ انسان جب تک زندگی میں جدوجہد نہیں کرتا ، وہ لیڈر نہیں بن سکتا، ان بچوں نے زندگی میں ایک گھنٹہ حلال کا کام نہیں کیا۔لیکن وہ لیکچر دے رہے ہیں، اور دونوں اپنے باپوں کی حرام کی کمائی پر پلے ہوئے ہیں۔ لندن جانے سے پہلے نواز شریف کی تصویر دیکھ کر شیریں مزاری کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔وزیراعظم نے کہا کہ ے۔نوازشریف نے پاکستان کے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف جو زبان استعمال کی ہے، برصغیر کی تاریخ میں کبھی ایسی حکومت نہیں آئی ، جتنی نفرت مودی کی حکومت مسلمانوں سے کرتی ہے، ہمارے فوجی اپنی جانیں دے رہے ہیں، پرسوں 20فوجی جوانوں نے شہادت پائی۔یہ ہمارے لیے اور ملک کیلئے اپنی جان کی قربانی دے رہے ہیں۔جبکہ یہ گیدڑ دم دبا کر باہر بھاگا، وہاں بیٹھ پر آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف زبان استعمال کی، یہ وہ نوازشریف ہے، جو یہ جنرل جیلانی کے گھر کے اوپر سریا بناتے ہوئے منسٹر بنا، پھر ضیاء الحق کے جوتے پالش کرکے وزیراعلیٰ بنا۔ اس کی کرپشن کی رپورٹ اس وقت ڈی جی آئی ایس آئی نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کروائی۔ملک کی بدقسمتی یہ ہے کہ ہماری عدالتوں نے اس کی ہمیشہ مدد کی، آصف زرداری کو2مرتبہ جیل میں رکھا، حدیبیہ ملز کیس آصف زرداری نے نوازشریف پر بنایا تھا، زرداری اور نوازشریف وہ ہیں، جن پر دو کتابیں لکھی گئی ہیں، اس میں ہے کہ انہوں نے کس طرح غداری کی،ایک کتاب میں لکھا ہے کہ بے نظیر بھٹو بلاول کو بتا رہی ہیں کہ کس کس کے اکاؤنٹ میں پیسے پڑے ہیں۔







%d bloggers like this: