کورونا سے اموات کا خطرہ 2 ،حکومتی کورونا سے 100 فیصد ہے،رانا ثناء اللہ

لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے ایک بار کورونا اور دیگر مسائل کے حوالے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ، میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ پوری حکومت کی کورونا ہے،وزرا جب بات کرتے ہیں تو کورونا ہی لگتے ہیں،کورونا سے اموات کا خطرہ صرف دو فیصد ہے جبکہ حکومتی کورونا سے خطرہ سو فیصد ہے،

کیونکہ حکومتی کورونا مزید چھ ماہ رہ گیا تو ملک تباہ ہوجائے گا،اس لئے دو فیصد کا خطرہ لیں اور سو فیصد خطرے سے بچیں، کورونا حکومت کو اب جانا چاہیے،حکومتی کورونا میں سو فیصد موت کا خطرہ ہے۔حکومتی کورونا آٹا، چینی سب کھا گیا۔۔ عوام کو حکومت کے خلاف باہر نکلنا ہوگا،بہت جلد اس حکومت سے قوم کی جان چھوٹ جائیگی ,حکومت جلسوں میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہے، پشاور اور ملتان اور لاہور میں ہرحال میں جلسے کریں گے، پی ڈیم ایم حکومت کیخلاف تحریک اجازت سے تو نہیں چلائے گی۔

دوسری جانب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ان کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس میں انہیں یا شہریار آفریدی کو سزا ہوگی،اے این ایف نے گاڑی سے میرا بیگ نکالا اس بیگ میں میرے کپڑے تھے، امید ہے عدالت مجھے انصاف فراہم کرے گی،

اس کیس میں مجھے یا پھر شہر یار آفریدی کو سزا ہو گی،لاہور کی انسداد منشیات کی عدالت میں رانا ثنااللہ کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے فرد جرم کے لیے وکلاءکودلائل دینے کی ہدایت کی اور مزید سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔

The post کورونا سے اموات کا خطرہ 2 ،حکومتی کورونا سے 100 فیصد ہے،رانا ثناء اللہ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: