کورونا کے بڑھتے وار، تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا سلسلہ تیز

اسلام آباد (این این آئی) وزارت صحت نے مزید تعلیمی ادارے سیل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ لکھ دیا،وزارت صحت کی جانب سے 2 کالجز اور 4 سکولز سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز مارگلہ کمپیس کو 4کورونا کیسز سامنے آنے پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز نیلور کیمپس کو بھی دو کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز لکھوال کیمپس کو بھی دو کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اسلام آباد ماڈل سکول

فار گرلز جی ٹین ون کیمپس کو بھی دو کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز جی سیون تھری کیمپس کو بھی دو کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،بینچ مارک سکول سسٹم پی ڈبلیو ڈی کیمپس کو بھی دو کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،تمام سکولز اور کالجز میں کیسز کے قریبی روابط میں رہنے والے افراد کو 14 دن کے لیے قرنطینہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: