کورونا کے ساتھ سیاسی وائرس کا بھی خاتمہ کیا جائے،چینی صدر

چین کے صدر شی جن پنگ کا دنیا کے نام اہم پیغام۔ کہا عالمی وبا سے دنیا افراتفری اور ہنگامہ خیز تبدیلی کے دور میں داخل ہو رہی ہے،صرف اس وبا کو ہی ختم کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ
سیاسی وائرس بھی ختم کرنا ہوگا۔

صدی شی جن پنگ نے20 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے کونسل سے خطاب کرتے ہوئےامریکی صدر کا نام لیے بغیر کہا کہ وبائی مرض پر سیاست کرنے والے اور لوگوں کو گمراہ کرنے والے کسی بھی ’سیاسی وائرس‘‘ کی مزاحمت اور عالمی ادارہ صحت کے قائدانہ کردار کی حمایت کرنی چاہیئے اور بیماریوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ایس سی او ارکان مابین ہاٹ لائن رابطے بنائے جائیں۔

چین کے صدر کہنا تھا کہ کسی بھی سرحد کا احترام نہ کرنے والی وبا کا خطرہ اب بھی برقرار ہے اور ہمیں اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ کے روک تھام کے لیے مشترکہ طور پر اقدامات کرنا ہوں گے۔ ہم ایک ایسے گاؤں میں رہتے ہیں جہاں تمام ممالک کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

چینی صدر نے مزید کہا کہ وبا کے دوران دنیا کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟ ہم اس کے بارے میں کیا کریں؟ یہ وہ سوالات ہیں جو دنیا جاننا چاہتی ہے۔ عالمی برادری کو اب کثیرالجہتی یا یکطرفہ پن، کشادگی یا تنہائی، تعاون یا محاذ آرائی کے درمیان کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا، امن، ترقی، تعاون اور باہمی فائدے کی طرف رجحان مزید بڑھے گا، تاریخ نے ثابت کیا اور ثابت کرتا رہے گا کہ مدد کے طالب اور مدد دینے والے پڑوسیوں کے درمیان واضح فرق ہوگا اور کثیرالجہتی مفاد یکطرفہ پن پر فتح حاصل کرے گا۔

صدر شی جن پنگ نے اپنے ابتدائی ریمارکس میں ایس سی او کے اہداف کو کامیابی سے آگے بڑھانے پر روس کی تعریف کی اور کہا کہ موجودہ حالات میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان کو یکجہتی اور تعاون کو گہرا کرنے کی ضرورت ہے، ہم مل کر خطے کے ممالک کے استحکام اور ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالیں گے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے لیے کام کریں گے۔

خیال رہے کہ چین ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے جوبائیڈن کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد نہیں دی۔ چین کے علاوہ روس نے بھی ابھی تک جوبائیڈن کو مبارکباد نہیں دی۔۔چین کا موقف ہے کہ ابھی امریکی الیکشن کے نتائج حتمی نہیں اور کیسز عدالت اور الیکشن کمیشن میں چل رہے ہیں۔

The post کورونا کے ساتھ سیاسی وائرس کا بھی خاتمہ کیا جائے،چینی صدر appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: