کورونا کے وار جاری۔۔۔۔ایک ہی دن میں کتنے لوگ انتقال کر گئے ؟پریشان کن اطلاعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح مسلسل دوسرے روز تین فیصد سے زائد رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 32933 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 1078 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 20 افراد انتقال کرگئے۔این سی او سی



کے مطابق ملک میں گزشتہ 70 روز کے بعد سے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح بڑھی ہے اور اب مسلسل دوسرے روز مثبت کیسز کی تعداد 3 فیصد سے زائد رپورٹ ہوئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں 29 اکتوبر کو کورونا سے ایک روز میں 20 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جو 6 اگست کے بعد ایک روز میں سب سے زیادہ ہونے والی اموات ہیں، 6 اگست کو پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا سے 21 اموات ہوئی تھیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کیسز سے اموات کی تعداد 6795 ہوگئی ہے جب مجموعی کیسز 3 لاکھ 32186 تک جا پہنچے یں۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 889 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 145238 ہوگئی ہے جب کہ 2620 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 103831 ہے اور 2354 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 15887 اور اموات 149 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 39361 اور 1276 اموات ہوچکی ہیں جب کہ ا?زاد کشمیر میں 4046 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 89 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4229 اور 92 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 19594 ہے اور اب تک 215 مریض انتقال کرچکے ہیں۔







%d bloggers like this: