کیامریم نواز کی دادی کے انتقال کی اطلاع سے متعلق حکومت پر تنقید درست ہے؟

کیامریم نواز کی دادی کے انتقال کی اطلاع سے متعلق حکومت پر تنقید درست ہے؟

مریم نواز کا دادی کے انتقال کی اطلاع سے متعلق بیان تنازعات کا شکار

مریم نواز شریف نے اپنی دادی کے انتقال کی اطلاع سے متعلق بیان نے ایک اور تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔

مریم نواز شریف نے اپنی دادی کی وفات کے بعد ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے حکومت کا تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسی حکومتی شخص میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں کہ مجھے میری دادی کے انتقال کی خبر دے دیتا۔

تاہم ان کے اس بیان کے بعد مسلم لیگ ن کے ہی دیگر رہنماؤں کے متضاد بیانات سامنے آرہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور شریف خاندان کے اہم رکن اسحاق ڈار نے لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی والدہ کی طبیعت چند دن سےزیادہ خراب تھی ، آج ان کا انتقال لندن کے مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوا۔

لندن کے 7 بجے کا مطلب ہے اس وقت پاکستان میں 12 بج رہے ہوں گے اور دادی کا انتقال پشاور جلسے سے کافی پہلے ہوا، مگر شریف خاندان کے کسی فرد نے مریم نواز تک اطلاع نہیں پہنچائی؟

دوسری جانب پاکستان میں مسلم لیگ ن کے اہم رہنما امیر مقام جو پشاور جلسے میں بھی موجود تھے ان کا ایک بیان سامنےآیا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ مجھے اسٹیج پر نواز شریف کا میسج موصول ہوا جس میں انہوں نے والدہ کے انتقال کی اطلاع دی۔

امیر مقام نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے ہی مریم نواز کو ان کی دادی کی وفات کی خبر دی۔

ان سارے بیانات کے بعد مریم نواز کی حکومت پر تنقید کہ انہوں نے اطلاع نہیں دی سمجھ سے بالاتر ہے، شریف خاندان کے لندن میں ایون فیلڈ کے اپارٹمنٹس میں دادی کے انتقال کی خبر خاندان کے افراد ایک دوسرے کو دیں گے ؟ یہ حکومت کی ذمہ داریوں میں کیسے شامل ہوگیا؟

اور اگر حکومت نے مریم نواز کو ان کی دادی کے انتقال کی خبر نہیں پہنچائی تو اس میں انسانیت کیسے درمیان میں آگئی؟ کوئی بھی شخص یہ گمان کیسے کرسکتا ہے کہ اس تک مریم نواز کی دادی کی وفات کی خبر پہنچ گئی مگر یہ خبر مریم نواز تک نہ پہنچی ہو؟ اب یہ منطق  صرف مریم نواز ہی سمجھا سکتی ہیں۔

The post کیامریم نواز کی دادی کے انتقال کی اطلاع سے متعلق حکومت پر تنقید درست ہے؟ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: