کیا آپ جانتے ہیں سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہوتی تحریک ‘میں بھی عمران خان ہوں’ کیا ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہوتی تحریک 'میں بھی عمران خان ہوں' کیا ہے؟

"میں بھی عمران خان ہوں" ایک منفرد مہم

"میں بھی عمران خان ہوں” ایک منفرد مہم

  • عمران خان کے اقدامات  اور نظریےکی حمایت میں کارکنوں کو متحرک کرنے کا نیا انداز

  • تحریک انصاف کی قیادت اس مہم کومستقبل کے انتخابات میں کامیابی کی بنیاد بنا سکتی ہے۔

پاکستان کی دو فریقی موروثی سیاست کو نیا موڑ دے کر پاکستان کی نوجوان سوچ کو سیا ست میں ایک تیسرے فریق کے طور پر متعارف کرانے کا سہرا بہر صورت عمران خان کے سر ہے۔اگرچہ مخالف قوتیں عمران خان کی  انتخابات میں کامیابی پر دھاندلی کا الزام لگاتی ہیں  لیکن حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں کبھی بھی کسی نے سیاست میں تحریک انصاف جیسے  سائنسی طریقے نہیں آزمائے۔

یہ تحریک انصاف ہی تھی جس نے کمپیوٹرائزڈ نظام(سی ایم ایس) کے ذریعےحلقہ با حلقہ اپنے  ووٹروں تک رسائی  اور پولنگ یقینی بنائی۔یہ انتخابی سیاست میں ایسی جدت تھی جس کی تعریف سارے   عالمی میڈیا  نے کی ۔

اب جبکہ ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے عمران خان کے حمایتیوں کو اپنے جذبات کے اظہار کا موقع نہیں مل پا رہا تو اچانک سوشل میڈیا پر "میں بھی عمران خان ہوں"اب ایک نظریہ ہے ،کے نام سے ایک مہم نمودار ہوئی ہے جو تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔

یو ٹیوب ،فیس بک ،ٹوئٹر، انسٹا گرام اور ویب سائٹ  پر بیک وقت نظر آنے والی اس تحریک کے خالق بھی وہی شہزاد گل اور طارق دین ہیں جنہوں نے 2018کےانتخابات میں سی ایم ایس نظام متعارف کرایا تھا ۔ایسا لگتا ہے کہ  عوام کے  نزدیک عمران خان اب شخصیت نہیں ایک نظریہ  بن چکا ہےہے جس کے لیے پورے ملک سے عمران خان کی حمایت کو یکجا  کیا جا رہا  ہے۔

"میں بھی عمران خان ہوں ” مہم سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی  ہے  اور اب تک لاکھوں افراد اسے ملاحظہ  اور ہزاروں افراد رجسٹریشن کر چکے ہیں۔

عمران خان شخصیت نہیں اب ایک نظریہ ہے جس کے لیےملک بھر سے عمران خان کے حامیوں  کو یکجا کرنا وقت کا تقاضا ہے؛ شہزاد گل و طارق دین

ابتدا میں ہی تیزی سے مقبول ہوتی مہم  سے اندازہ ہوتا ہے کہ اگر یہ اسی رفتار سے چلتی رہی  تو  یہ نظریاتی مہم  نہ صرف پی ڈی ایم کے حکومت مخالف پراپیگنڈےکا سدباب  ثابت ہوگی بلکہ  آمدہ  لوکل گورنمنٹ اورآئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی  کی  کامیابی کی بنیاد بھی بن سکتی ہے۔

اس لنک پر کلک کرکے اس تحریک کا حصہ بنا جا سکتا ہے۔

The post کیا آپ جانتے ہیں سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہوتی تحریک ‘میں بھی عمران خان ہوں’ کیا ہے؟ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: