کیا معروف اداکارہ سجل علی ہونگی جمائما کی فلم میں جلوہ گر؟

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ ان دنوں اپنی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی تیاریوں میں ہیں، لیکن اس فلم کی ہیروئن ہوگی کون؟ پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ سجل علی کا نام خبروں میں گردش کررہاہے، کہا جارہا ہے کہ جمائما کی نئی فلم میں سجل علی کام کرنے جارہی ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے صحافی ہارون راشد نے اپنے ٹوئٹ میں انکشاف کیا کہ یہ افواہیں زیرگردش ہیں کہ سجل علی جمائما کی فلم میں کام کرنے جارہی ہیں، اس کی تصدیق کیلئے ان کے میسج کا انتظار ہے،انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ سچ ہوا تو سجل کا یہ ایک بڑا کارنامہ ہوگا۔

ہارون راشد کے ٹوئٹ پر مہر تارڑ نے ردعمل دیا کہ یہ ایک حیران کن بات ہے، میں اس فلم کی شدت سے منتظر ہوں،سجل ایک باکمال، باصلاحیت اداکارہ ہیں، اس فلم سے متعلق ہر بات ہی بہترین دکھائی دے رہی ہے،برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگی،اب تک سجل اور جمائما کی جانب سے تو کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تاہم جمائما نے مہر تارڈ کا مذکورہ ٹوئٹ لائک کیا۔

سجل علی کا شمار پاکستان کی ان مایہ ناز اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کی جاندار اداکاری نے ڈراموں اور فلموں میں سب کو رونے اور ہنسنے پر مجبور کردیا، سجل علی کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں، تاہم احد رضا میر سے شادی کے بعد سجل علی ابھی اسکرین دوبارہ جلوہ گر نہیں ہوئی ہیں، کہیں سجل کی دوبارہ انٹری دھماکے دار تو نہیں ہونے والی؟

جمائما کی فلم کے دیگر مرکزی کرداروں میں للی جیمز ، 32سالہ اداکار شہزاد اور 61سالہ اداکارہ ایما بھی اس فلم کا حصہ ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ لوگ فلم میں کون سے کردار ادا کر رہے ہیں،فلم کے ڈائریکٹر شیکھر کپور ہیں،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فلم کی کہانی جمائما خان نے خود لکھی ہے جو ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثرہو کر لکھی گئی ہے۔

شیکھر کپور مشہور فلم مسٹر انڈیا سمیت کئی بالی ووڈ اور ہالی ووڈ فلمیں بنا چکے ہیں، بالی ووڈ فلم ساز شیکھر کپور کو ان کے پراجیکٹ ’الزبتھ: دی گولڈن ایج‘ کو 2007 میں اسکر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا اس فلم میں کیٹ بلانشیٹ نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

سجل علی کا کچھ قبل دیا گیا انٹرویو

The post کیا معروف اداکارہ سجل علی ہونگی جمائما کی فلم میں جلوہ گر؟ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: