کیا پنجاب حکومت کے سیرت النبی ﷺپروگرام سے کرونا نہیں پھیلتا؟ عظمیٰ بخاری

راج کماری کی کنیزیں کہنے او رریمنڈڈیوس کا طعنہ دینے پر عظمیٰ بخاری فردوس عاشق اعوان پر سیخ پا۔۔۔ کیا پنجاب حکومت کے سیرت النبی پر پروگرام سے کرونا نہیں پھیلتا؟ عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق اعوان سے سوال

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ فردوس میڈم آپ سے ذاتیات کی سیاست کی توقع تھی،جب سیاسی جواب نہ ہو تو اسی لیول پہ گرا جاتا ہے آپ نے میرے مرحوم والد کے متعلق غلیظ زبان استعمال کرکے گھٹیا پن کا ثبوت دیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ فردوس میڈم اپنے لیڈر کی طرح ذہنی مریض ہوچکی ہے ، فردوس میڈم کسی کا وکیل ہونا بری بات نہیں ، ہم تمہاری طرح نہ روز لیڈر بدلتے ہیں نہ پارٹی بدلتے ہیں فردوس میڈم تم اس وقت وزیر تھی بتاؤ ریمنڈ ڈیوس کو باہر کس نے بھیجا

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ریمنڈس ڈیوس کیا وکالت کی وجہ باہر گیا یا آپ کے سابقہ سلیکٹرز کی وجہ سے تمہارا ڈپریشن بتارہا ہے تم مجھ سے کتنی خوفزدہ ہو تمہارے خاندان پر بات کی جاسکتی ہے لیکن میں تمہارے لیول تک گرنا نہیں چاہتی

عظمیٰ بخاری سے سوال کیا کہ پنجاب حکومت روزانہ سیرت النبی پر پروگرام کر رہی ہے جس میں لوگوں کا ہجوم ہوتا ہے کیا ان پروگرامز میں کورونا نہیں پھیل رہا ؟ آج محترمہ ریلی لے کر گوجرانوالہ گئی ہیں کیا وہ کورونا پروف ہے؟؟ کیا کورونا صرف اپوزیشن کے جلسوں میں پھیل رہا ہے؟

واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ راج کماری کی دو کنیزیں ہیں،ایک وفاق اوردوسرےصوبےمیں بولتی ہے، کنیزوں کا کام شاہی خاندان کے پیغام کو آگےبڑھانا ہے، مجھےاحساس ہےکہ آپ کےقرب و جوار میں سیاسی غلام بستےہیں،

The post کیا پنجاب حکومت کے سیرت النبی ﷺپروگرام سے کرونا نہیں پھیلتا؟ عظمیٰ بخاری appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: