گاڑیوں کی خریدو فروخت کو نادرا سسٹم کیساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ، نئی شرائط بھی سامنے آگئیں

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے گاڑیوں کی خریدو فروخت کو نادرا سسٹم کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ کیاہے، جس کے تحت خریداری کے ایک ماہ کے اندر گاڑی اپنے نام منتقل کرانا ہو گی۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے گاڑیوں کی خرید و فروخت کو نادرا کے نظام سےمنسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اور نادرا کے درمیان ابتدائی معاملات طے پاگئے ہیں۔ڈی جی ایکسائز شعیب صدیقی کے مطابق خریداری کے بعدایک ماہ کے دوران گاڑی اپنے نام کرانا لازمی ہوگا اور نادرا مراکز یا کسی بھی فرنچائز پر بائیومیٹرک سے خریداری کا عمل

مکمل کرنا ہوگا۔ڈی جی ایکسائز نے بتایاکہ خریدار اور فروخت کنندہ کوقریبی نادرا مرکزجانا ہوگا، دونوں کے انگوٹھوں کے نشانات کے بعد نادرا سے سلپ ملے گی ، جس کے ذریعے ہی صرف گاڑی ٹرانفسر کی جاسکے گی۔شعیب صدیقی نے کہا کہ اوپن لیٹرگاڑی چلانے سے نہ صرف حکومت بلکہ امن وامان کا بھی مسئلہ ہوتا ہے ، 4 بار گاڑی فروخت ہوتی ہے تو صرف ایک بار ہی ٹرانسفر کرائی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بائیومیٹرک سے ٹرانسفر کرانے سے وہیکل ٹیکس اور ریونیو میں 30 فیصد اضافہ ہوگا۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: